ہفتہ , 12 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مسلح افواج کےسربراہوں کی تقرری سے متعلق مجوزہ ترمیم کی منظوری دیدی

10 مہینے پہلے
A A
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مسلح افواج کےسربراہوں کی تقرری سے متعلق مجوزہ ترمیم کی منظوری دیدی
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) 27ویں آئینی ترمیم پر غور کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹیوں کے اجلاس کے دوران مسلح افواج کےسربراہوں کی تقرری سمیت مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ ڈرافٹ منظور کرلیا۔
اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم نمبر 5 میں ہو رہا ہے، اجلاس میں وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ، وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون فاروق ایچ نائیک، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، پیپلزپارٹی کے نوید قمر شریک ہیں۔
منظور کاکڑ، ہدایت اللہ، بشیر احمد ورک، علی حیدر گیلانی، طاہر خلیل سندھو، سائرہ افضل تارڑ سینیٹر شہادت اعوان کمیٹی اجلاس میں پہنچ گئے۔
اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کر رہے ہیں، جے یو آئی ف نے گزشتہ روز اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا، گزشتہ روز اعجاز الحق نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی تھی۔
اجلاس کے دوران آئینی عدالت کے قیام سے متعلق مشاورت مکمل کرلی گئی، مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں آرٹیکل 243 اور آرٹیکل 200پر مشاورت جاری ہے، مشترکہ پارلیمانی کمیٹی 27ویں آئینی ترمیم کا مجوزہ ڈرافٹ آج منظور کریگی۔
سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ تمام شقوں پر آج میٹنگ ہوگی، پوری امید ہے کہ آج اس کو حتمی شکل دے دیں،ہر جماعت کو رائے دینا کا حق حاصل ہے، آج تمام جماعتوں کی آراء کو دیکھا جائے گا،جس جماعت کی جو رائے ہوگی اس پر غور کریں گے۔
فاروق نائیک کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ، ایم کیو ایم کی جو جو تجاویز ہونگی اس کو دیکھا جائے گا، اکثریتی جو رائے آئے گی اس کے مطابق فیصلہ ہو گا، تمام فیصلوں کو ایوان میں پیش کیا جائے گا امید ہے شام پانچ بجے تک فائنل کر لیں گے۔
پی ٹی آئی، جے یو آئی ف، ایم ڈبلیو ایم اور پی کے میپ کے رہنما اجلاس میں شریک نہیں ہورہے، قومی اسمبلی سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے کل بائیکاٹ کیا تھا۔
ذرائع نے کہا کہ آئینی عدالت کے قیام، آرٹیکل 175-اے سے لے کر آرٹیکل 175-ایل تک 12 شقوں پر مشاورت مکمل کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کے مشیروں کی تعداد بڑھانے، سپریم جوڈیشل کونسل، سپریم جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو پر بھی مشاورت بھی مکمل کرلی گئی۔
ذرائع نے کہا کہ آرٹیکل 243، آرٹیکل 200 اور آرٹیکل 248، آرٹیکل 200، ججز کے تبادلوں سے متعلق مشاورت جاری ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کمیٹی اجلاس میں مختصر شرکت کی، وہ کمیٹی اجلاس میں آئے اور دس منٹ بعد واپس روانہ ہو گئے۔
اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن نے وزیراعظم کے استثنیٰ سے متعلق شق واپس لے لی، وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ وزیر اعظم کے پیغام سے کمیٹی ارکان کو آگاہ کردیا، اجلاس میں وقفہ کردیا گیا۔
صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، امید ہے آج شام تک کمیٹی اپنا کام مکمل کر لے گی، وزیر اعظم کل آذربائجان تھے رات کو واہ واپس آئے ہیں، وزیر اعظم نے صبح ہی استثنیٰ سے متعلق تجاویز سے منع کر دیا تھا۔
وزیر قانون نے کہا کہ اٹارنی جنرل اور مجھے صبح وزیر اعظم نے بلایا تھا، صدر اور دیگر عہدوں کیلئے استثنیٰ سے متعلق فنکشنز مختلف ہیں، فنکشنز مختلف ہونے کی وجہ سے وزیر اعظم ایسا کوئی استثنیٰ نہیں چاہتے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جے یو آئی کے اراکین کل کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے تھے، جے یو آئی اراکین نے کمیٹی کو پارٹی پالیسی سے آگاہ کیا تھا ، میرے خیال میں پارلیمانی جماعتوں کو ووٹ کا حق استعمال کرنا چاہیے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے آرٹیکل 209تک کی شقوں پر جائزہ مکمل کر لیا، کمیٹی وقفہ کے بعد دیگر آرٹیکل کا شق وار جائزہ لے گی، وقفہ کے بعد سیاسی جماعتوں کی تجاویز پر بھی غور ہوگا۔
وفقے کے بعد اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 200میں ترامیم مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے منظور کرلی گئیں۔
مجوزہ ترمیم کے مطابق صدر مملکت ہائی کورٹ کے کسی بھی جج کو جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر ٹرانسفر کرنے کے مجاز ہونگے، ہائی کورٹ سے ججز کے تبادلے کی صورت میں متعلقہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن کے ممبران ہونگے۔
مجوزہ ترمیم کے مطابق ججز کے تبادلے کا اختیار سپریم جوڈیشل کمیشن کے پاس ہوگا، ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا تبادلہ نہیں کیا جا سکے گا، ایسے کسی جج کا تبادلہ نہیں کیا جائیگا جو کسی دوسری عدالتی کی سنیارٹی پر اثر انداز ہوکر چیف جسٹس سے سنیئر ہو۔
مجوزہ ترمیم کے مطابق ٹرانسفر ہونے والا جج دوسری عدالت کے چیف جسٹس سے سنیئر نہیں ہوگا، ٹرانسفر سے انکار پر جج کو ریٹائر کر دیا جائیگا، ریٹائرمنٹ کی صورت میں مقرر مدت تک کی پنشن اور مراعات دی جائینگی، وفاقی آئینی عدالت کا جج بننے سے انکار پر سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کا متعلقہ جج ریٹائر تصور ہوگا۔
مجوزہ ترمیم کے مطابق ریٹائرمنٹ کی صورت میں مقررہ مدت تک پنشن اور مراعات ججز کو دی جائیں گی۔
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مسلح افواج کےسربراہاں کی تقرری سے متعلق آرٹیکل 243میں مجوزہ ترمیم کی منظوری دیدی جب کہ اے این پی کی ترمیم پر حکومت نے کل تک کا ٹائم مانگ لیا۔
ایم کیو ایم کی بلدیاتی انتخابات سے متعلق مجوزہ ترمیم پر مہلت مانگ لی، بلوچستان کی نشستوں پر حکومت نے دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا۔
مجوزہ آئینی ترامیم پر کل حکومت اتحادی جماعتوں کو جواب دے گی، حکومت نے اتحادی جماعتوں کی تجاویز پر کل تک کی مہلت مانگ لی۔
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کا مجوزہ ڈرافٹ منظور کرلیا، پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی کی مجوزہ ڈرافٹ میں شامل 49ترامیم منظور کیں۔
وزیر قانون نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کی ترامیم پر وقت مانگا ہے، ترمیم کا مجوزہ ڈرافٹ کل سینیٹ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔

موضوعات : #constitution#constitutionofpakistan#islamabadconstituionpakistanparliment
ShareSend

متعلقہ خبریں

آئی ایم ایف مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا
تازہ ترین

آئی ایم ایف مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا

11 ستمبر , 2026
Global growth rate expected to be 3% in 2026, risks remain high, IMF warns
تازہ ترین

2026 میں عالمی شرح نمو 3 فیصد رہنے کی توقع، خطرات بدستور بلند،آئی ایم ایف کا الرٹ

11 ستمبر , 2026
قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لےکر جہازپورٹ قاسم پہنچ گیا
تازہ ترین

قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لےکر جہازپورٹ قاسم پہنچ گیا

10 ستمبر , 2026
There is no active monsoon system in Pakistan; temperatures are likely to rise.
تازہ ترین

پاکستان میں مون سون کا کوئی فعال نظام موجود نہیں، درجہ حرارت بڑھنے کا خدشہ

10 ستمبر , 2026
Pakistan strongly condemns Houthi attacks on Saudi Arabia; expresses solidarity with the Saudi leadership and people.
پاکستان

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی قیادت اور عوام سے اظہارِ یکجہتی

10 ستمبر , 2026
Chinese missiles, Turkish artillery... Pakistan's new anti-drone system.
تازہ ترین

چین کے میزائل، ترکیہ کی توپیں۔۔۔ پاکستان کا نیا اینٹی ڈرون نظام

9 ستمبر , 2026
اگلی خبر
وزیراعظم کی 27 ویں ترمیم میں پرائم منسٹر کو استثنیٰ دینے کی ترمیم واپس لینے کی ہدایت

وزیراعظم کی 27 ویں ترمیم میں پرائم منسٹر کو استثنیٰ دینے کی ترمیم واپس لینے کی ہدایت

یہ بھی پڑھیں

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری، وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو خط کا جواب

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری، وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو خط کا جواب

11 ستمبر , 2026
لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

11 ستمبر , 2026
امریکا نے GPS جام ہونے کا توڑ ڈھونڈ لیا

امریکا نے GPS جام ہونے کا توڑ ڈھونڈ لیا

11 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔