اتوار , 13 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بلوچستان میں قتل ہونے والے 9 پنجابی مسافروں کی نعشیں آبائی علاقوں کو روانہ

1 سال پہلے
A A
بلوچستان میں قتل ہونے والے 9 پنجابی مسافروں کی نعشیں آبائی علاقوں کو روانہ
Share on Facebookwhatsapp

ژوب(پاک ترک نیوز) بلوچستان میں ایک بار پھر امن دشمنوں نے وار کر دیا، سرہ ڈاکئی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے9معصوم شہریوں کی جان لے لی، مقتولین کی نعشیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد کے مطابق جاں بحق 9 افراد کی لاشیں بلوچستان پنجاب سرحد پر وصول کرلی گئی ہیں جہاں سرحدی علاقے بواٹہ پر میتیں پولیٹیکل اسسٹنٹ اسد چانڈیہ نے وصول کیں جس کے بعد میتوں کو ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردیا گیا ہے۔
شناخت کرکے قتل کیے جانے والے تمام 9 مسافروں کا تعلق پنجاب سے ہے، 2 بھائی جابر اور عثمان کا تعلق لودھراں کی تحصیل دنیاپو رسے تھا، محمد عرفان کا تعلق ڈی جی خان، صابر گوجرانوالہ، محمد آصف مظفرگڑھ اور غلام سعید کا تعلق خانیوال سے تھا۔محمد جنید کا تعلق لاہور، محمد بلال کا اٹک اور بلاول کا تعلق گجرات سے تھا۔
اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم نے بتایا کہ دہشت گردوں نے 9 مسافروں کو بسوں سے اتار کر اغوا کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا، مقتولین کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے، لاشیں مل گئیں، مسافروں میں سے 2 کا تعلق دنیا پور سے ہے، عثمان طور اور جابر طور دونوں بھائی کوئٹہ میں رہائش پذیر تھے، والد کے انتقال پر گھر جارہے تھے۔
انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بے گناہ شہریوں کو بہیمانہ طریقے سے قتل کرنا فتنہ الہندوستان کی کھلی درندگی ہے، اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا تعاقب کیا، دہشت گرد رات کی تاریکی میں فرار ہوئے، تاحال ان کا تعاقب جاری ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق حملہ پاکستان کے امن اور یکجہتی پر حملہ ہے، دشمن کی چال ناکام بنائیں گے، بلوچستان کے عوام دشمن کے ناپاک عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں، ریاست دشمن عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔
اس حملے کی ذمہ داری فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی ہے، تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے موسیٰ خیل-مکھتر اور خجوری کے درمیان شاہراہ کو بند کرنے کے بعد ان 9 مسافروں کو قتل کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے سرہ ڈاکئی میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
محسن نقوی نے واقعہ کو فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سفاکیت کی انتہا ہے، انہوں نے اس دلخراش واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے کہا کہ بے گناہ اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر دشمن نے اپنی درندگی اور بدترین بربریت کا مظاہرہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ان بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں اور ان کے مقامی آلہ کاروں کا ہر جگہ پیچھا کریں گے اور انہیں انجام تک پہنچائیں گے، قوم کی مکمل حمایت اور اعتماد کے ساتھ ریاست تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان کے امن، استحکام اور سالمیت کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو بھی ناکام بنایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ نہتے مسافروں کا قتل فتنہ الہندوستان کی کھلی دہشتگردی ہے، پاکستانی شناخت پر معصوموں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے، جواب سخت ہوگا، دہشتگردوں نے انسان نہیں، بزدل درندے ہونے کا ثبوت دیا، بلوچستان کی مٹی میں بے گناہوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست ان قاتلوں کو زمین کے اندر بھی چھپنے نہیں دے گی، دہشت گردی کے ہر منصوبے کو طاقت، عزم اور اتحاد سے کچلیں گے، بلوچستان دشمنوں کے لئے قبرستان بنے گا، فتنہ الہندوستان کے پروردہ دہشتگردوں کے تمام نیٹ ورک تباہ کریں گے۔
میر سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ یہ ریاستی جنگ ہے، اس میں دوٹوک فیصلہ ہوگا، پاکستانی عوام کے زخموں کا بدلہ لیں گے، دہشت کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

ShareSend

متعلقہ خبریں

Jupiter's moon Europa has twice as much water under its oceans as Earth's
تازہ ترین

مشتری کے چاند یوروپا کے نیچے زمین کے سمندروں سے دوگنا پانی

13 ستمبر , 2026
Hundreds of earthquakes discovered under Antarctica's glacier, scientists are also worried
تازہ ترین

انٹارکٹیکا کے گلیشیئر کے نیچے سینکڑوں زلزلے دریافت، سائنسدان بھی پریشان

13 ستمبر , 2026
Hina Javed Murder Case Family expresses lack of confidence regarding alleged tampering with the investigation and evidence.
پاکستان

حنا جاوید قتل کیس: اہلخانہ کا تفتیش اور شواہد میں مبینہ ٹیمپرنگ پر عدم اعتماد

13 ستمبر , 2026
Police encounter in Karachi, one terrorist killed
تازہ ترین

کراچی میں پولیس مقابلہ،ایک دہشت گرد ہلاک

13 ستمبر , 2026
Houthis claim control of the strategic Red Sea island of Perim (Mayun).
اہم ترین 2

حوثیوں کا بحیرہ احمر کے اسٹریٹجک جزیرے میون پر قبضے کا دعویٰ

13 ستمبر , 2026
The ninth and final spell of monsoon in Punjab is likely to begin today.
اہم ترین 3

پنجاب میں مون سون کا نواں اور آخری اسپیل آج سے شروع ہونے کا امکان

13 ستمبر , 2026
اگلی خبر
صدر، وزیراعظم کی مسافروں کے قتل کی مذمت، فتنہ الہندوستان کے خاتمے کا عزم

صدر، وزیراعظم کی مسافروں کے قتل کی مذمت، فتنہ الہندوستان کے خاتمے کا عزم

یہ بھی پڑھیں

Jupiter's moon Europa has twice as much water under its oceans as Earth's

مشتری کے چاند یوروپا کے نیچے زمین کے سمندروں سے دوگنا پانی

13 ستمبر , 2026
Hundreds of earthquakes discovered under Antarctica's glacier, scientists are also worried

انٹارکٹیکا کے گلیشیئر کے نیچے سینکڑوں زلزلے دریافت، سائنسدان بھی پریشان

13 ستمبر , 2026
Hina Javed Murder Case Family expresses lack of confidence regarding alleged tampering with the investigation and evidence.

حنا جاوید قتل کیس: اہلخانہ کا تفتیش اور شواہد میں مبینہ ٹیمپرنگ پر عدم اعتماد

13 ستمبر , 2026
Police encounter in Karachi, one terrorist killed

کراچی میں پولیس مقابلہ،ایک دہشت گرد ہلاک

13 ستمبر , 2026
Houthis claim control of the strategic Red Sea island of Perim (Mayun).

حوثیوں کا بحیرہ احمر کے اسٹریٹجک جزیرے میون پر قبضے کا دعویٰ

13 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔