لاہور( پاک ترک نیوز) شاہ است حسین، بادشاہ است حسین، دین است حسین، دین پناہ است حسین۔ شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں یوم عاشور منایا جا رہا ہے۔
کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو گیا ،،عزا داروں کا ماتم جاری ہے ، مرکزی جلوس حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔لاہور میں نثار حویلی سے برآمد ہونے والا جلوس روایتی راستوں پر گامزن ہے۔
پشاور،کوئٹہ میں بھی یوم عاشور کے جلوس برآمد کیے گئے ، شہدائے کربلا کی یاد میں گریہ زاری اور نوحہ خوانی کی جا رہی ہے ،حضرت امام حسینؓ اوران کے جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے
اسلام آباد ،راولپنڈی ۔، ،ملتان میں ، بہاولپور،رحیم یار خان ،گجرات ، فیصل آباد،میانوالی ،اوکاڑہ ،سکھر میں جلوس برآمد کیے گئے ۔
،روہڑی کا نو ڈھالہ تعزیہ جلوس منزل کی طرف گامزن ہے، گلگت بلتستان میں بھی امام حسین کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے ۔۔کربلا میں بھوکے پیاسے شہیدوں کی یاد میں سبیلیں ،نیاز حسین تقسیم کیا جا رہا ہے







