لاہور(پاک ترک نیوز)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ملتان کے قریب شیر شاہ اسٹیشن پر رحمان بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے زخمی مسافروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں : رحمان بابا ایکسپریس حادثہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا نوٹس، شفاف تحقیقات کا حکم
محمد حنیف عباسی کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مسافروں کو ریلوے کی بیمہ پالیسی کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر ریلوے حادثے کی جگہ پہنچنے کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، جبکہ فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے کو حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی ہدایت کر دی گئی ہے۔












