جمعرات , 17 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

اگست میں بجلی کے فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی، عوام کو 10 ارب روپے کا ریلیف ملا: اویس لغاری

1 دن پہلے
A A
اگست میں بجلی کے فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی، عوام کو 10 ارب روپے کا ریلیف ملا: اویس لغاری
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد (پاک ترک نیوز )وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ اگست میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کے باعث بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 10 ارب روپے کا ریلیف ملا۔

اپنے بیان میں اویس لغاری نے کہا کہ پاور ڈویژن کے بروقت اقدامات کے نتیجے میں اگست کے دوران فیول ایڈجسٹمنٹ 2.05 روپے سے کم ہوکر 1.73 روپے فی یونٹ رہی، جبکہ جولائی میں یہ شرح 2.0581 روپے فی یونٹ تھی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا کریڈٹ عوام کو بھی جاتا ہے، جنہوں نے حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے رات کے اوقات میں چند گھنٹوں کی بجلی کی لوڈ منیجمنٹ برداشت کی۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا بھر میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور آبنائے ہرمز کی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں شدید دباؤ ہے، ایسے میں بروقت اقدامات نہ کیے جاتے تو عوام پر 10 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑسکتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی بڑی وجہ مقامی وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہے۔ اگست 2026 میں بجلی کی مجموعی پیداوار کا 72 فیصد مقامی وسائل سے حاصل کیا گیا، جبکہ صرف 28 فیصد بجلی درآمدی کوئلے اور آر ایل این جی سے پیدا ہوئی۔

وفاقی وزیر کے مطابق عالمی حالات کے باعث آر ایل این جی کے اسپاٹ کارگو کی قیمتیں 23 سے 25 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ گئیں، تاہم وزیراعظم کی ہدایت پر اضافی مقامی گیس کا انتظام کیا گیا۔

اویس لغاری نے کہا کہ اضافی مقامی گیس کی دستیابی سے مہنگی آر ایل این جی کی خریداری سے بچنے میں مدد ملی، بصورت دیگر پاور سیکٹر کو مزید ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑسکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر فرنس آئل یا درآمدی آر ایل این جی سے بجلی پیدا کی جاتی تو صارفین کے بجلی کے نرخوں میں تقریباً 10 ارب 60 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑتا۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت اپنی عوام دوست پالیسی کے تحت صارفین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

موضوعات : asais lagharifuel adjustment
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
فیول ریلیف اسکیم کے ذریعے دیا گیا ریلیف ناکافی ہے ،وفاقی وزیر مصدق ملک

فیول ریلیف اسکیم کے ذریعے دیا گیا ریلیف ناکافی ہے ،وفاقی وزیر مصدق ملک

یہ بھی پڑھیں

Babar Azam returns to domestic cricket after seven years

بابراعظم کی سات برس بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی

16 ستمبر , 2026
FESCO decides to outsource 2,200 line staff.

فیسکو کا 2 ہزار 200 لائن اسٹاف آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

16 ستمبر , 2026
The restriction on Pakistani airspace for Indian aircraft has been extended until October 24.

بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی پابندی میں 24 اکتوبر تک توسیع کردی

16 ستمبر , 2026
Afghan soil is being used for terrorism in Pakistan, says Talal Chaudhry.

پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے، طلال چودھری

16 ستمبر , 2026
Load-shedding is taking place on 3,500 electricity feeders due to theft and line losses Awais Leghari.

بجلی کے ساڑھے3ہزار فیڈرز پر چوری اور لائن لاسز کے باعث لوڈشیڈنگ ہے، اویس لغاری

16 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔