اسلام آباد (پاک ترک نیوز )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے یونیسیف کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے ،وفد کی قیادت پاکستان میں یونیسیف کی نمائندہ پرنیل آئرنسائیڈ کر رہی تھیں،ملاقات میں وفاقی وزراء احسن اقبال، مصطفی ٰکمال نے بھی شرکت کی ،وزیراعظم شہبازشریف نے کہا حکومت قوم کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے
وزیراعظم نے کہا پاکستان انسداد پولیو کو اولین ترجیح سمجھتا ہے اور انشاء اللہ جلد اس موذی مرض کے ملک سے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔حکومت اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون سے سیسے کے اثرات کی روک تھام کیلئے اقدامات کے حوالے سے پر عزم ہے.
وفد کے شرکاء نے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں اپنے حالیہ دورے کے دوران سروے کے حوالے سے اجلاس کو آگاہی دی۔وفد نے کہا آپکی قیادت میں بچوں کی پولیو سمیت موذی امراض سے حفاظت کیلئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔پاکستان میں بچوں کے بیماریوں سے بچاؤ اور انکی نشو نما کیلئے خطرات کے سدباب کیلئے اقدامات دیکھ کر خوشی ہوئی۔وفد کے شرکاء نے وزیرِ اعظم کو سیسے کے صحت پر نقصان دہ اثرات پر بریفنگ دی اور پاکستان میں اس کے پھیلاؤ کے علاقوں کی نشاندہی کی.











