اسلام آباد (پاک ترک نیوز )آن لائن حج رجسٹریشن نظام کے تحت پہلے 11 روز میں 2 لاکھ 3 ہزار 722 عازمین نے گھر بیٹھے حج رجسٹریشن مکمل کر لی۔
اعلامیے کے مطابق 1 لاکھ 80 ہزار عازمین نے ویب پورٹل جبکہ 24 ہزار نے موبائل ایپ کے ذریعے رجسٹریشن مکمل کی۔ایک لاکھ 54 ہزار سے زائد عازمین نے سرکاری حج اسکیم جبکہ 49 ہزار نے پرائیویٹ حج اسکیم کا انتخاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حج کا دن اللہ کی رحمت کے حصول کا بہترین موقع ہے، وزیراعظم
پنجاب سے 95 ہزار، سندھ سے 63 ہزار، خیبر پختون خوا سے 28 ہزار، اسلام آباد سے 9 ہزار، بلوچستان سے 5 ہزار 500، آزاد کشمیر سے 1 ہزار 200 اور گلگت بلتستان سے 600 عازمین نے رجسٹریشن کرائی۔
اعلامیے کے مطابق رجسٹریشن کرانے والے عازمین میں 1 لاکھ 19 ہزار مرد اور84 ہزار 500 خواتین ہیں۔












