لاہور(پاک ترک نیوز )ڈپٹی کمشنر لاہور نے بسنت 2027 منانے کے لیے 12 سے 14 مارچ کی تاریخیں تجویز کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو سمری ارسال کردی۔ بسنت کی حتمی تاریخوں کا فیصلہ پنجاب کابینہ کرے گی۔
مجوزہ منصوبے کے تحت لاہور ضلع میں پتنگ بازی کی اجازت دینے کی تجویز ہے، تاہم ممنوعہ علاقوں میں پتنگ اڑانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پتنگ بازی کے لیے مقررہ ضوابط کے مطابق اجازت یافتہ سامان استعمال کرنا لازمی ہوگا۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ شیڈول میں پتنگوں اور ڈور کی تیاری 14 مارچ 2027 تک جاری رکھنے کی اجازت دینے کی تجویز شامل ہے۔
پتنگوں اور ڈور کی خریداری، نقل و حمل اور ذخیرہ کرنے کی اجازت یکم فروری 2027 سے دینے، جبکہ عام شہریوں کو ان کی فروخت 10 فروری سے شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔












