اسلام آباد (پاک ترک نیوز )اسلام آباد سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے فرخ افضل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ،فرخ افضل کے قتل میں ملوث اجرتی قاتل سید علی کو پولیس نے گرفتار کر لیا
فرخ افضل کو سید علی نے اپنے ساتھی شیراز کی مدد سے گھر کے باہر سے اغوا کیا تھا۔مقتول فرخ افضل کو اغواء کے بعد خیبر پختونخواہ کے علاقے میں بے دردی سے قتل کیا گیا ۔واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم سیف اللہ،ملزمہ ماہ نور شاہد اس سے قبل گرفتار ہو چکے ہیں ۔مقتول کے قتل کا مقدمہ پانچ مئی کو تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا تھا۔مقتول کے قتل کی منصوبہ بندی ملزمہ ماہ نور شاہد اپنے ساتھی سیف اللہ کے ساتھ مل کر کی تھی






