اسلام آباد(پاک ترک نیوز) انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کی پولیس سے جھگڑے کے مقدمے میں ضمانت منظور کرلی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران پولیس نے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کی پانچ، پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا۔
دورانِ سماعت وکیل ریاست علی نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کا ریکارڈ آگیا ہے۔ اس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ اگر آج بھی ریکارڈ پیش نہ ہوتا تو وہ متعلقہ حکام کو جواب دہ ٹھہراتے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کی مہمند میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر فائرنگ کی مذمت، شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت
واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درج ہے۔






