جمعرات , 11 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سردیوں میں ہیٹر کا استعمال، یہ احتیاطی تدابیر ضرور کریں

5 مہینے پہلے
A A
سردیوں میں ہیٹر کا استعمال، یہ احتیاطی تدابیر ضرور کریں
Share on Facebookwhatsapp

لاہور (پاک ترک نیوز)

لاہور:(پاک ترک نیوز) ہیٹر بغیرفوری طور پر کمرے کو گرم کر دیتا ہے، مگر اگر اسے غلط طریقے سے استعمال کیا جائے تو یہی سہولت بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔
ہر سال موسمِ سرما میں ہیٹر کے باعث آگ لگنے، کرنٹ لگنے اور دم گھٹنے جیسے واقعات سامنے آتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان حادثات کی بنیادی وجوہات میں ہیٹر کا غلط استعمال، اوورلوڈنگ اور حفاظتی اصولوں کو نظرانداز کرنا شامل ہے۔


چند آسان احتیاطی تدابیر اپنا کر ان خطرات سے بچا جا سکتا ہے۔ مثلاً روم ہیٹر ہمیشہ سیدھی اور مضبوط جگہ پر رکھنا چاہیے۔ اسے پردوں، بستر، کمبل، لکڑی کے فرنیچر اور کاغذ جیسی اشیاء سے کم از کم تین فٹ دور رکھنا ضروری ہے۔
غیر ہموار یا اونچی جگہ پر رکھا گیا ہیٹر گرنے کی صورت میں آگ لگنے کا سبب بن سکتا ہے۔ الیکٹرک ہیٹر کو براہِ راست دیوار کے ساکٹ میں لگائیں اور ایکسٹینشن بورڈ یا ملٹی پلگ کا استعمال نہ کریں، بصورتِ دیگر شارٹ سرکٹ اور کرنٹ لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
خراب تاروں یا ڈھیلے پلگ والے ہیٹر کا استعمال ہرگز نہ کریں۔سردی سے بچنے کے لیے اکثر لوگ کمرے کے دروازے اور کھڑکیاں مکمل طور پر بند کر لیتے ہیں، جس سے آکسیجن کی کمی ہو سکتی ہے۔
خاص طور پر گیس یا مٹی کے تیل والے ہیٹر استعمال کرتے وقت زہریلی گیس کے جمع ہونے کا خدشہ رہتا ہے، جو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ اس لیے کمرے میں مناسب وینٹی لیشن برقرار رکھنا ضروری ہے۔
ماہرین کے مطابق سوتے وقت ہیٹر آن رکھنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ بہتر یہ ہے کہ سونے سے پہلے کمرہ گرم کر کے ہیٹر بند کر دیا جائے۔ ہیٹر کو زیادہ دیر تک مسلسل چلانے سے اوورہیٹنگ بھی ہو سکتی ہے، اس لیے وقفے وقفے سے اسے بند کرنا چاہیے۔


چھوٹے بچوں اور پالتو جانوروں کو ہیٹر کے قریب نہ جانے دیں، کیونکہ جلنے یا ہیٹر کے گرنے کا خطرہ رہتا ہے۔ ہیٹر پر کپڑے سکھانا آگ لگنے کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔
اگر ہیٹر سے جلنے کی بو آئے، دھواں نکلے یا چنگاری محسوس ہو تو فوراً اسے بند کر کے پلگ نکال دیں۔
تھوڑی سی احتیاط اور درست عادات اپنا کر روم ہیٹر کو محفوظ طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح سردیوں میں گرمائش بھی حاصل ہوگی اور کسی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ بھی ممکن ہو سکے گا۔

موضوعات : heatherwinter
ShareSend

متعلقہ خبریں

امریکا شدید برفانی موسم کی لپیٹ میں، سردی کے ریکارڈ قائم
تازہ ترین

امریکا شدید برفانی موسم کی لپیٹ میں، سردی کے ریکارڈ قائم

29 جنوری , 2026
بلوچستان میں پہلی برفباری، درجہ حرارت منفی تک گر گیا
تازہ ترین

بلوچستان میں پہلی برفباری، درجہ حرارت منفی تک گر گیا

23 جنوری , 2026
ملک بھر میں شدید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
تازہ ترین

ملک بھر میں شدید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

22 جنوری , 2026
سردیوں کے امراض میں اجوائن کے حیرت انگیز فوائد
تازہ ترین

سردیوں کے امراض میں اجوائن کے حیرت انگیز فوائد

5 جنوری , 2026
اگلی خبر
Bangladesh Air Force ready to buy 48 JF-17 Block IIIs

بنگلہ دیش فضائیہ 48جے ایف17بلاک تھری خریدنے کو تیار

یہ بھی پڑھیں

تحریک انصاف کا بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ

11 جون , 2026
بنگلا دیش نے تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

بنگلا دیش نے تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

11 جون , 2026
قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ،انصاف کا نظام مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ،انصاف کا نظام مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

11 جون , 2026
ٹرمپ کے پاس ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی راستہ نہیں،ایران

ٹرمپ کے پاس ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی راستہ نہیں،ایران

11 جون , 2026
ورلڈ کپ کرکٹ اگلے سال اکتوبر میں ہونے کا امکان

ورلڈ کپ کرکٹ اگلے سال اکتوبر میں ہونے کا امکان

11 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔