امریکہ نے بی ون بمبار طیاروں کو حملے کے خدشے کے پیش نظر برطانوی فوجی اڈے سے واپس بلا لئے ۔
امریکا نے برطانیہ کے فیئرفورڈ ائیربیس سے بی ون بمبار طیارے واپس بلا کر اپنے اڈوں پر منتقل کر دیئے۔
یہ پیشرفت ائیربیس پر حملوں کی منصوبہ بندی کے شبے میں 5 افراد کی گرفتاری کے بعد سامنے آئی ہے۔ 27 ستمبر کو پولیس کو گلوچسٹر شائر میں واقع ایئربیس کے قریب تین ’’مشکوک گاڑیوں‘‘ کی اطلاع دی گئی تھی۔ جس کے بعد پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ جو لندن کے رہائشی اور برطانوی شہری تھے۔
یہ بھی پڑھیں: خلا سے زمین پر بجلی کی منتقلی،ا مریکا میں ٹیکنالوجی پر کام شروع
معروف برطانوی نشریاتی ادارے نے امریکی محکمہ دفاع کے اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ آپریشنل سکیورٹی کے باعث اثاثوں اور فوجی دستوں کی نقل و حرکت کی بروقت تصدیق ممکن نہیں تھی، تاہم اب اس بات کی تصدیق کی جا سکتی ہے کہ آر اے ایف فیئرفورڈ پر تعینات تمام امریکی بمبار طیارے امریکا میں اپنے اڈوں پر واپس پہنچ چکے ہیں۔











