جمعہ , 11 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دبئی ایئر شو میں بھارتی تیجس طیارے کی تباہی کی کہانی

10 مہینے پہلے
A A
دبئی ایئر شو میں بھارتی تیجس طیارے کی تباہی کی کہانی
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار
ایوی ایشن کی تاریخ کا سب سے بڑا دبئی ایئر شو پانچ روز تک جاری رہنے کے بعد جب جمعہ کے روز ختم ہوا تو آخری روز بھارتی ساختہ تیجس لڑاکا طیارے کی فضائی کرتب دکھاتے ہوئے تباہی کے ساتھ ہتھیاروں کی بین الاقوامی منڈی میںاسکا مستقبل بھی اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔


انتظامیہ کے مطابق 17 سے 21 نومبر تک جاری رہنے والے اس ایئر شو میں مختلف ممالک کی جانب سے 200 سے زیادہ کمرشل اور لڑاکا طیارے نمائش کے لیے رکھے گئے تھے ۔دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والی اس نمائش میں جہاں ایئر بس، لاک ہیڈ مارٹن، بوئنگ، فالکن سمیت دیگر کمپنیوں نے اپنے پویلین قائم کر رکھے تھے۔وہیںپاکستان اوربھارت کے پویلین انکے شہریوں کی دلچسپی کا باعث تھے کیونکہ وہاں جے ایف۔ 17 تھنڈر اور تیجس طیارےنمائش کے لئے رکھے گئے ۔اس بات کا بھی چرچا ہورہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کی ایئر شو میں شامل ٹیم کے لوگ تھنڈرکے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے ۔
ایئر شوزطیارہ ساز اداروں کو اپنے کمرشل اور لڑاکا طیاروں کی خصوصیات دُنیا کو دکھانے کا موقع دیکھتے ہیں۔ ایسے میں اگر کسی ملک کا طیارہ ایئر شو کے دوران ہی تباہ ہو جائے تو یہ بہت بڑا دھچکہ ہوتا ہے۔


خیال رہے کہ دبئی ایئر شو کے آخری روز تیجس لڑاکا طیارے کایہ دوسرا حادثہ ہے۔ اس سے قبل مارچ 2024 میںبھارت کی مغربی ریاست راجستھان میں بھی ایک تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔
بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے جہاں اس حادثے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے وہیں وہ متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ تیجس بنانے والی کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ انہیں کوئی اچھا جہاز دینے میں ناکام رہی ہے۔ انکا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ حکومت سے کئی بار درخواست کر چکے ہیں کہ تیجس بھارتی فضائیہ میں شمولیت کے لائق نہیںمگر انکا مؤقف نہیں سنا گیا۔
اگرچہ ہندوستان ایروناٹیکس نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں تیجس کی تباہی کو فنی خرابی سے جوڑا ہے ۔مگر حادثے سے تین روز قبل بھی اس طیارے سے تیل کے اخراج کی ویڈیو دنیا بھر میں بھارت کی جگ ہنسائی کا باعث بنی تھی ۔
دوسری جانب پاکستان ایئرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے دبئی ایئر شو میں اپنا پویلین قائم کیا تھا جس میں یہاں تیار ہونے والے دو جے ایف-17 بلاک تھری لڑاکا اور پی ایل 15 میزائل رکھے گئے تھے۔ پاکستان نے نمائش میں سپر مشاق طیارے بھی رکھے تھے۔
ایئر شو کے دوران جے ایف-17 لڑاکا طیارے نے فضائی کرتب بھی دکھائے۔سونے پر سہاگہ یہ ہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک دوست ملک نے جے ایف تھنڈر طیارے خریدنے کے لیے ایم او یو بھی سائن کر لیا ہے۔

موضوعات : crashdubaiairshowtajisjet
ShareSend

متعلقہ خبریں

Plane crashes in Missouri, killing 12 people
تازہ ترین

امریکی ریاست میسوری میں طیارہ گر کر تباہ ،12افراد ہلاک

15 جون , 2026
Another Indian Air Force fighter jet crashes
تازہ ترین

بھارتی ایئرفورس کا ایک اورجنگی طیارہ حادثے کاشکار

13 جون , 2026
صدر آصف علی زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس
اہم ترین 2

صدر آصف علی زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس

10 جون , 2026
Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all on board martyred
اہم ترین

پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی 17ہیلی کاپٹر تباہ ،تمام افراد شہید

10 جون , 2026
Helicopter crashes in Indonesia, 8 dead
تازہ ترین

انڈونیشیا میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ، 8 افراد ہلاک

17 اپریل , 2026
اگلی خبر
برطانیہ میں سیاسی پناہ کیلئے درخواستوں میں پاکستانی شہری سب سے آگے

برطانیہ میں سیاسی پناہ کیلئے درخواستوں میں پاکستانی شہری سب سے آگے

یہ بھی پڑھیں

Big increase in crude oil prices in the global market

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑا ضافہ

11 ستمبر , 2026
Big change in China's moon mission

چین کے چاند مشن میں بڑی تبدیلی

11 ستمبر , 2026
Major shock in the US bond market

امریکی بانڈ مارکیٹ میں بڑا جھٹکا

11 ستمبر , 2026
Global growth rate expected to be 3% in 2026, risks remain high, IMF warns

2026 میں عالمی شرح نمو 3 فیصد رہنے کی توقع، خطرات بدستور بلند،آئی ایم ایف کا الرٹ

11 ستمبر , 2026
Petitions from three Adiala Jail inmates seeking the provision of medical facilities—similar to those provided to the PTI founder—have been scheduled for hearing.

پی ٹی آئی بانی کی طرح طبی سہولیات کی فراہمی ،اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

11 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔