لاہور( پاک ترک نیوز) بیرون ملک پاکستانیوں کے حوالے سے وزارت خارجہ کی رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ انکشاف ہوا ہے کہ دنیا بھر کی جیلوں میں 21 ہزار سے زائد پاکستانی شہری قید ہیں، جبکہ ہزاروں افراد مختلف قانونی مقدمات اور جرمانوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔
غیر ملکی جیلوں میں کتنے پاکستانی قید ہیں ، وزارت خارجہ کی رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بنا دی ، پارلیمنٹ میں پیش کی گئی وزارت خارجہ کی رپورٹ میں اکیس ہزار 480 پاکستانیوں کا بیرون ملک جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق ایک سو اکاون پاکستانی جرمانہ ادا نہ کرنے پر بند ہیں۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں 16 ہزار 42 پاکستانی قید ہیں، ترکیہ میں 190،امریکا 131، قطر میں 601 پاکستانی پابند سلاسل ہیں، عمان میں 578، ملائشیا 448، اٹلی میں 353 اور ایران میں 169 پاکستانی جیلوں میں قید ہیں، بھارت میں 738 ، یونان میں 516، چین میں 452،جرمنی میں 105 پاکستانی قید ہیں۔
بحرین میں 218، افغانستان میں 91،آذربائجان میں 23، بنگلہ دیش میں پانچ پاکستانی شہری پابند سلاسل ہیں وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے ممالک سے گزشتہ برس بارہ ہزار 559 پاکستانیوں کو رہا کیا گیا ۔
عراق سے ایک سال میں سب سے زیادہ 4863 پاکستانیوں کو رہائی ملی ،روس کے شہر ماسکو سے 93، استنبول سے 30 اور زمبابوے کے شہر ہرارے سے 67 پاکستانی رہا ہوئے، سعودی عرب کے شہر جدہ سے 1947 افراد رہا کیے گئے۔
ملائشیا کے شہر کوالالمپور سے 1650،دبئی سے 1899، اٹلی کے شہر ایتھنز سے 208 پاکستانی رہا کئے گیے،سعودی عرب کے شہر ریاض سے 863، مسقط سے 371 جبکہ دوحہ سے 103 پاکستانی رہا کیے گئے۔










