ہفتہ , 10 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

تھائی ملکہ کی فائٹر پائلٹ بننے کی تیاری

2 مہینے پہلے
A A
Thai Queen prepares to become a fighter pilot.
Share on Facebookwhatsapp

بنکاک (پاک ترک نیوز) تھائی لینڈ کی ملکہ سوتھیدا نے فائٹر پائلٹ بننے کی جانب ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا، ملکہ سورت تھانی کے ونگ 7 میں گریپن فائٹر طیارے کی پرواز کی خصوصی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔رپورٹس کے مطابق ملکہ کی یہ نجی تربیتی مشق 20 اگست سے 4 ستمبر 2026 تک جاری رہے گی، جس میں انہیں تھائی فضائیہ کے طے شدہ تربیتی مراحل سے گزارا جائے گا اور کامیاب پیش رفت کی صورت میں وہ گریپن طیارے کی تنہا پرواز بھی کرسکتی ہیں۔

تربیت کے دوران ماہر فلائٹ انسٹرکٹرز اور ہوا بازی کے ماہرین ملکہ کی رہنمائی کر رہے ہیں۔اگر ملکہ سوتھیدا نے یہ پروگرام کامیابی سے مکمل کرلیا تو وہ فائٹر طیارہ اڑانے والی دنیا کی پہلی حکمران ملکہ بن سکتی ہیں۔گریپن فائٹر کی تربیت سے قبل ملکہ سوتھیدا نے ایل 39 ایڈوانسڈ جیٹ ٹرینر پر بھی تربیت حاصل کی، جبکہ متعدد فلائٹ سمیولیٹر سیشنز میں بھی حصہ لیا۔

وہ تھائی فضائیہ کے ونگ 7 کے کئی نجی دورے کرچکی ہیں، جہاں تھائی فضائیہ کے گریپن 39 سی/ڈی فائٹر طیاروں کا بیڑا موجود ہے۔ ان دوروں کے دوران انہوں نے طیاروں کے تکنیکی نظام کا مطالعہ کیا اور جنگی طیارے اڑانے والے پائلٹس سے بھی ملاقاتیں کیں۔ملکہ سوتھیدا کا ہوا بازی کا تجربہ بھی خاصا وسیع ہے۔ انہوں نے تھائی فضائیہ اور تھائی فوج سے مختلف ایوی ایشن کورسز مکمل کیے، جبکہ جرمنی میں بھی مزید فلائٹ ٹریننگ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 24 اگست سے اسکول کھل جائیں گے

وہ سیسنا ٹی 41، سی ٹی 4 ای اور پی سی 9 سمیت مختلف طیارے اڑا چکی ہیں، جبکہ جرمنی میں کمرشل پائلٹ لائسنس کے ساتھ بوئنگ 737 کی ٹائپ ریٹنگ بھی حاصل کرچکی ہیں۔ملکہ سوتھیدا نے تھائی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے ایئرلائن ٹرانسپورٹ پائلٹ لائسنس بھی حاصل کیا اور شاہی بوئنگ 737 طیاروں پر بطور معاون پائلٹ خدمات انجام دے چکی ہیں۔اب ان کی تربیت کا اگلا اور سب سے مشکل مرحلہ گریپن فائٹر طیارہ ہے، جس کی کامیاب تکمیل انہیں تاریخ میں ایک منفرد مقام دلا سکتی ہے۔

موضوعات : #thailandfighterpilotwomen
ShareSend

متعلقہ خبریں

Lahore sexual assault case Serious allegations against Azerbaijani woman Diana's ex-husband.
تازہ ترین

لاہور زیادتی کیس: آذربائیجانی خاتون ڈیانا کے سابق شوہر پر سنگین الزامات

1 اکتوبر , 2026
Human trafficking attempt foiled in Balochistan; 103 illegal Afghan nationals, including women and children, arrested.
تازہ ترین

بلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام ،خواتین اور بچوں سے 103غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

23 ستمبر , 2026
Women's Asian Games Pakistan defeats Thailand.
تازہ ترین

ویمنز ایشیا گیمز ،پاکستان نے تھائی لینڈ کو شکست دیدی

17 ستمبر , 2026
Pakistan women's cricket team departs for Japan for the Asian Games.
تازہ ترین

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ایشین گیمز کے لیے جاپان روانہ

14 ستمبر , 2026
Women's spacewalk
تازہ ترین

خلا میں خواتین کی واک

6 ستمبر , 2026
کراچی میں خواتین کا جھگڑا، ایس ایس پی کورنگی کے خلاف کارروائی کی سفارش
پاکستان

کراچی میں خواتین کا جھگڑا، ایس ایس پی کورنگی کے خلاف کارروائی کی سفارش

4 ستمبر , 2026
اگلی خبر
21,951 Pakistanis deported from Gulf countries

خلیجی ممالک سے 21 ہزار 951 پاکستانی ڈی پورٹ

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے ہرا دیا

9 اکتوبر , 2026
پنجاب میں نئی گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ سے چھوٹ مل گئی

پنجاب میں نئی گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ سے چھوٹ مل گئی

9 اکتوبر , 2026
3روز کے لیے پٹرول سستا،ڈیزل مہنگا

3روز کے لیے پٹرول سستا،ڈیزل مہنگا

9 اکتوبر , 2026
نوبل امن انعام جیتنے والی ناوی پلے کا ٹرمپ پر طنز

نوبل امن انعام جیتنے والی ناوی پلے کا ٹرمپ پر طنز

9 اکتوبر , 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج؟ وزیراعظم نے کل اجلاس بلا لیا

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج؟ وزیراعظم نے کل اجلاس بلا لیا

9 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔