جمعہ , 25 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سماجی تنظیم رزق نے سیلاب سے متاثرہ زرعی زمین کی بحالی کا بیڑا اٹھا لیا

11 مہینے پہلے
A A
سماجی تنظیم رزق نے سیلاب سے متاثرہ زرعی زمین کی بحالی کا بیڑا اٹھا لیا
Share on Facebookwhatsapp

خانیوال ( پاک ترک نیوز)ملک میں حالیہ سیلاب سے کسان شدید متاثر ہوئے ہیں اور محتاط تخمینوں کے مطابق 20لاکھ ایکڑ سے زائد زرعی زمین سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ جس سے کسانوں کے لئے روزی کے وسائل اور ملکی معیشت کو زرعی اجناس کی پیداوار میں کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
متاثرہ زرعی زمین کی بحالی کے ساتھ کسانوں کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئےسماجی تنظیم رزق نے پورے ملک میں ایک لاکھ ایکڑ زمین دوبارہ آباد کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔ معروف سماجی و مذہبی شخصیت اور رزق کے بورڈ کے چیئرمین میاں فاروق احمد نے پاک ترک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انکی تنظیم نے پہلے مرحلے میں اس منصوبے کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 20 ہزار چھوٹے کسانوں کو بنا سود قرضے فراہم کرنے کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ قرضے زرعی اجزا، فصلوں کی تیاری اور تربیت کی صورت میں دیے جائیں گے تاکہ گندم کے موسم سے پہلے کسان دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کا پہلا مرحلہ ضلع خانیوال سے شروع ہو چکا ہے۔ جسے آئندہ مرحلوں میں مظفرگڑھ، ملتان اور بہاولپور سمیت دیگر اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حالیہ سیلاب نے چاول، مکئی، گنے اور سبزیوں سمیت متعدد فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ جس کا اثر ایک طرف غذائی قلت اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کی شکل میں عام شہریوں تک پہنچنا شرعوع ہو گیا ہے تو دوسری طرف کسانوں کو کھڑی فصلوں کے تلف ہوجانے سے شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔ اور اگر انہیں فوری طور پر مالی و تکنیکی مدد فراہم نہ کی گئی تو خدانخواستہ خریف کے بعد کسانوں کے لئے ربیع کی فصل کاشت کرنا بھی ممکن نہیں ہو گا۔
میاں فاروق کا کہنا تھا کہ 15 اکتوبر سے خانیوال میں پروگرام کے نئے مرحلے کا آغاز کیا گیا ہے جہاں 100 سے زائد مقامی کسانوں کو شامل کیا گیا اور زمین کی ہمواری کا کام ٹریکٹروں کے ذریعے شروع ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیڈنگ گڈ مہم کے پہلے مرحلے میں 10 ہزار ایکڑ زمین کی بحالی کا ہدف رکھا گیا ہے۔
میاں فاروق احمد نے کہا کہ یہ اقدام صرف سیلاب کا جواب نہیں بلکہ ان لوگوں کو سہارا دینے کی کوشش ہے جو دہائیوں سے خاموشی سے اس ملک کی معیشت کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے آ خر میں کہا کہ انکی تنظیم رزق کا مقصد کسانوں کو بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ اپنی زمین اور اپنی محنت پر فخر کے ساتھ کھڑے ہو سکیں۔

موضوعات : agricultrulfloodkhanewal
ShareSend

متعلقہ خبریں

The ninth and final spell of monsoon rains begins today.
تازہ ترین

مون سون بارشوں کا نواں اور آخری سپیل آج سے شروع

12 ستمبر , 2026
Rain in several cities of Khyber Pakhtunkhwa; intensity of the heatwave broken.
تازہ ترین

خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

4 ستمبر , 2026
More torrential rains forecast for the country.
تازہ ترین

ملک میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی

3 ستمبر , 2026
Heavy rain continues for second day in Rawalpindi, Islamabad, several areas under water
تازہ ترین

راولپنڈی اسلام آباد میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش، متعدد علاقے زیر آب

2 ستمبر , 2026
Rain-related incidents in Khyber Pakhtunkhwa 2 dead, 3 injured.
تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے حادثات، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

2 ستمبر , 2026
Devastating floods in Nepal, death toll reaches 939, thousands missing
تازہ ترین

نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 939 تک پہنچ گئیں، ہزاروں افراد لاپتا

1 ستمبر , 2026
اگلی خبر
جس وقت پاکستان پر حملہ ہوا اُس وقت افغان وزیر خارجہ دہلی میں بیٹھے تھے، وزیراعظم

جس وقت پاکستان پر حملہ ہوا اُس وقت افغان وزیر خارجہ دہلی میں بیٹھے تھے، وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں

Mir Raza's family's request to summon senior police officers in personal capacity rejected

میر رضا کے اہل خانہ کی سینئر پولیس افسران کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کی درخواست مسترد

25 ستمبر , 2026
Sindh High Court bans video and photography

سندھ ہائیکورٹ میں ویڈیو اور فوٹوگرافی پر پابندی عائد

25 ستمبر , 2026
Significant drop of over 21% in LNG prices

ایل این جی کی قیمت میں 21 فیصد سے زائد کی بڑی کمی

25 ستمبر , 2026
Fake news will no longer work Sindh government's major decision.

اب فیک نیوز نہیں چلے گی ،سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

25 ستمبر , 2026
A Rs 20 billion package and a 100-day plan will be implemented in Azad Kashmir Amir Muqam

آزاد کشمیر میں 20 ارب روپے کے پیکیج ، 100 روزہ منصوبے پر عمل ہو گا، امیر مقام

25 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔