منگل , 6 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سعودی وزارت حج کے 75ملکوں سےآئندہ حج کی تیاری کے ابتدائی اجلاس شروع

2 مہینے پہلے
A A
Saudi Ministry of Hajj begins preliminary meeting to prepare for upcoming Hajj from 75 countries
Share on Facebookwhatsapp

ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے حج سیزن 1448ھ کے انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں دنیا بھر کے 75 سے زیادہ ملکوں کے حج امور کے محکموں اور وزارتوں کے ساتھ ابتدائی اجلاسوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا تاکہ آنے والے سیزن کے لیے عملی منصوبوں اور تنظیمی ضروریات پر بات چیت کی جا سکے اور حجاج کرام کی مملکت آمد سے قبل تیاریوں اور باہمی ہم آہنگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

یہ اجلاس حج سیزن کی ابتدائی منصوبہ بندی کے مراحل کا حصہ ہیں تاکہ وزارت اور حج امور کے دفاتر منظور شدہ ٹائم ٹیبل کے مطابق تیاریوں کا جائزہ لے سکیں۔ طریقہ کار کو واضح بنایا جا سکے اور حجاج کی خدمت پر مامور مختلف اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو یقینی بنایا جا سکے۔

ان اجلاسوں میں حج امور کے دفاتر کی جانب سے حج سیزن 1448ھ کے لیے تیار کردہ عملی منصوبوں پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حج امور سے متعلق ہدایات اور ضوابط کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے اور ان دفاتر کی ضروریات پر بحث کی جا رہی ہے۔ان ملاقاتوں میں سیزن کے خصوصی انتظامات اور طریقہ کار سے متعلق سوالات کا جواب بھی دیا جا رہا ہے تاکہ درپیش مسائل کو وقت سے پہلے حل کیا جا سکے اور حج امور کے دفاتر مقررہ مدت کے اندر اپنی تیاریاں مکمل کر سکیں۔

اس اقدام کا مقصد وزارتِ حج و عمرہ، حج امور کے دفاتر اور متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے تاکہ سیزن کے لیے تیاریوں کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے اور ضیوف الرحمن کو فراہم کی جانے والی خدمات پر موثر طریقے سے عمل درآمد ہو سکے۔یہ تمام تیاریاں سعودی قیادت کی ان ہدایات کے تحت کی جا رہی ہیں جن کا مقصداللہ تعالیٰ کے مہمانوں کی خدمت کے لیے تمام وسائل فراہم کرنا، ان کے لیے مناسکِ حج کی ادائیگی آسان بنانا اور خدمات کے معیار کو اعلیٰ ترین سطح پر لے جاناشامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2027کے لئے 100نئی نجی کمپنیاں میدان میں آ گئیں

مزید براںیہ ابتدائی تیاریاں ’’ سعودی ویژن 2030 ‘‘ اور ’’ ضیوف الرحمن کی خدمت کے پروگرام ‘‘ کے اہداف کا حصہ ہیں۔ ان کا مقصد حج کے نظام میں شامل تمام اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنانا، تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا اور حجاج کرام کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

موضوعات : #hajjriyadhumrah
ShareSend

متعلقہ خبریں

Government Hajj Scheme Collection of second installment underway.
تازہ ترین

سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی جاری

6 اکتوبر , 2026
Emergency meeting of the Makkah defense alliance; Pakistan and Turkey decide to immediately deploy joint forces to Saudi Arabia.
تازہ ترین

مکہ دفاعی اتحاد کا ہنگامی اجلاس، پاکستان اور ترکیہ کا سعودی عرب میں مشترکہ افواج فوری تعینات کرنے کا فیصلہ

6 اکتوبر , 2026
Houthis claim to have targeted Riyadh airport and Aramco refinery.
اہم ترین

حوثیوں کا ریاض کے ایئرپورٹ اور آرامکو ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

6 اکتوبر , 2026
A meeting of the Makkah Defense Agreement committee will be held in Riyadh today.
تازہ ترین

مکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا اجلاس آج ریاض میں ہو گا

5 اکتوبر , 2026
Field Marshal Syed Asim Munir meets Saudi Defense Minister; joint resolve expressed against attacks on Makkah Al-Mukarramah.
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، مکہ مکرمہ پر حملوں کے خلاف مشترکہ عزم کا اظہار

26 ستمبر , 2026
Saudi Arabia recorded a trade surplus of $3.83 billion in July.
تازہ ترین

سعودی عرب کو جولائی میں 3 ارب 83 کروڑ ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل

26 ستمبر , 2026
اگلی خبر
How do birds travel without Google Maps Nature's amazing navigation system.

پرندے گوگل میپس کے بغیر کیسے سفر کرتے ہیں؟ قدرت کا حیران کن نیوی گیشن سسٹم

یہ بھی پڑھیں

Petition against the imposition of Section 144 in Punjab Justice Farooq Haider recuses himself from hearing the case.

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست، جسٹس فاروق حیدر کی سماعت سے معذرت

6 اکتوبر , 2026
ICC Player of the Month nominations announced; two Indian players included.

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، بھارت کے دو کھلاڑی شامل

6 اکتوبر , 2026
Indian women's cricket team captain Harmanpreet Kaur resigns from leadership

بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور قیادت سے مستعفی

6 اکتوبر , 2026
Government Hajj Scheme Collection of second installment underway.

سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی جاری

6 اکتوبر , 2026
Trump's decision to execute former US Major by firing squad.

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکوفائرنگ اسکواڈسے سزائے موت دینے کا حکم

6 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔