جمعہ , 24 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home تازہ ترین

عید اپنوں کے ساتھ منانے کا مشن بس اڈوں ،ریلوے اسٹیشنز پر رش

2 مہینے پہلے
A A
Rush at bus stands, railway stations as mission to celebrate Eid with loved ones
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی ملک بھر کے بس اڈے، ریلوے اسٹیشنز پردیسیوں سے بھر گئے۔۔۔ شہروں کی چکاچوند چھوڑ کر ہزاروں لوگ اپنے گاؤں، اپنے گھروں اور اپنے پیاروں کی طرف لوٹنے لگے۔۔۔ کہیں ماں اپنے بیٹے کی راہ تک رہی ہے تو کہیں بچے والد کے انتظار میں دن گن رہے ہیں۔
لاہور، کراچی، اسلام آباد اور فیصل آباد سمیت بڑے شہروں سے پردیسیوں کی بڑے پیمانے پر روانگی شروع ہو گئی۔۔ بس ٹرمینلز پر تل دھرنے کی جگہ نہیں، ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کا سمندر اُمڈ آیا۔۔ ٹکٹ نایاب، کرائے مہنگے اور رش بے قابو دکھائی دینے لگا۔ کئی مسافر چھتوں پر بیٹھ کر سفر کرنے پر مجبور، تو کچھ گھنٹوں لائنوں میں لگ کر بھی ٹکٹ نہ حاصل کر سکے۔


پردیسیوں کے چہروں پر تھکن ضرور ہے مگر اپنے پیاروں سے ملنے کی خوشی اس سے کہیں زیادہ بڑی۔کوئی والدین کیلئے تحفے اٹھائے ہوئے ہے تو کوئی بچوں کیلئے نئے کپڑے اور عیدی لے کر سفر پر نکلا ہوا ہے۔ایک مسافر نے بتایا سارا سال انتظار کرتے ہیں کہ عید پر گاؤں جائیں، چاہے جتنا بھی خرچہ ہو، عید اپنے لوگوں کے ساتھ ہی اچھی لگتی ہے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور سفری اخراجات بڑھنے کے باوجود عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کی خوشی سب پر بھاری ہے۔۔ کئی افراد نے کئی دن پہلے ٹکٹ بک کروائے جبکہ کچھ کو اضافی کرایوں کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
بس اڈوں پر لوگوں کی لمبی قطاریں اور گاڑیوں میں گنجائش سے زیادہ مسافر انتظامیہ کیلئے بھی چیلنج بن گئے ۔۔۔ دوسری طرف ٹرانسپورٹرز نے بھی اضافی بسیں چلانا شروع کر دی ہیں۔ موٹرویز پر ٹریفک کے دباؤ میں اضافے کے باعث پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو بھی الرٹ کر دیا گیا۔


پاکستان ریلوے کی جانب سے عید اسپیشل ٹرینیں چلانے اور اضافی بوگیاں لگانے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
مہنگائی، طویل سفر اور رش کی تمام مشکلات کے باوجود پردیسیوں کا جذبہ کم نہ ہو سکا۔۔۔ کیونکہ عید کی اصل خوشی آج بھی اپنے گاؤں، اپنے گھر اور اپنے خاندان کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

موضوعات : #bus#eiduladha#railwaystationforengerRush
ShareSend

متعلقہ خبریں

Eid al-Adha, a festival of bonding and sharing happiness
تازہ ترین

عید قرباں، رشتوں کو جوڑنے اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار

27 مئی , 2026
Eid-ul-Adha is being celebrated with religious devotion and respect across the country today.
اہم ترین

ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

27 مئی , 2026
The moon of Dhul Hijjah has been sighted, Eid al-Adha will be on May 27
تازہ ترین

ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عید الاضحی 27 مئی کو ہوگی

17 مئی , 2026
پنجاب حکومت کا طلبا کیلئے مفت ٹرانسپور ٹ اور دوپہر کے کھانے کا اعلان
پاکستان

پنجاب حکومت کا طلبا کیلئے مفت ٹرانسپور ٹ اور دوپہر کے کھانے کا اعلان

12 جولائی , 2025
اگلی خبر
Severe heat wave forecast from today to May 31

آج سے31 مئی کے دوران شدید گرمی کی پیش گوئی

یہ بھی پڑھیں

Gold and silver prices fall

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

24 جولائی , 2026
Banned TTP is carrying out terrorist attacks in Pakistan from Afghan soil, says Ishaq Dar

کالعدم ٹی ٹی پی افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گرد حملے کر رہی ہے،اسحاق ڈار

24 جولائی , 2026
The ban on Huawei could cost the European Union up to 40 billion euros.

ہواوے پر پابندی یورپی یونین کو 40 ارب یورو تک مہنگی پڑ سکتی ہے

24 جولائی , 2026
Turkey's fifth-generation fighter jet project

ترکیہ کے پانچویں نسل کے کان لڑاکا طیارے کا منصوبہ

24 جولائی , 2026
Petitions against Sohail Afridi scheduled for hearing in Constitutional Court

آئینی عدالت میں سہیل آفریدی کےخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

24 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English