جمعہ , 4 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سی ایس ایس امتحان کی عمر کی حد اور مواقع بڑھانے کی سفارش مسترد

4 گھنٹے پہلے
A A
Recommendation to increase age limit and opportunities for CSS exam rejected
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) سی ایس ایس امتحان میں شرکت کے لیے عمر کی بالائی حد 30 سے بڑھا کر 35 سال کرنے اور امتحان دینے کے مواقع 3 سے بڑھا کر 5 کرنے کی سفارش مسترد کردی گئی۔ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے سی ایس ایس امیدواروں کی عمر کی حد 30 سے بڑھا کر 35 سال کرنے کی سفارش کی تھی، جبکہ قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ نے امتحان میں شرکت کے مواقع 3 سے بڑھا کر 5 کرنے کی تجویز دی تھی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے موجودہ پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قائمہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کی سفارشات کو ناقابلِ عمل قرار دے دیا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کو سی ایس ایس سے متعلق پالیسی پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تحریری مؤقف سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق سی ایس ایس کے لیے عمر کی حد یا امتحان میں شرکت کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ وفاقی حکومت کے پالیسی دائرہ اختیار میں آتا ہے، جبکہ ایف پی ایس سی وفاقی حکومت کی منظور شدہ پالیسی پر عمل درآمد کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نجی شعبے کی سرمایہ کاری معاشی ترقی کے لیے اہم ہے، وزیر خزانہ

مؤقف میں بتایا گیا ہے کہ ایف پی ایس سی کے 174ویں اجلاس میں موجودہ پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق عمر کی حد بڑھانے سے سی ایس ایس امتحان میں امیدواروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے، جس کے نتیجے میں امتحان کے انعقاد اور پیپرز کی جانچ کا بوجھ بڑھے گا۔مؤقف میں مزید کہا گیا کہ امیدواروں کو زیادہ مواقع دینے سے بعض افراد بار بار امتحان میں شرکت کرتے ہوئے اپنے پیداواری سال ضائع کرسکتے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق زیادہ عمر میں سول سروس میں آنے والے افسران کی مدتِ ملازمت کم ہوسکتی ہے، جبکہ اعلیٰ عہدوں کے لیے تجربہ کار افسران کی طویل المدتی دستیابی بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

موضوعات : #cssexams
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
Twenty-six courtrooms in the Lahore High Court's new 11-story building will be inaugurated tomorrow.

لاہور ہائیکورٹ کی نئی 11 منزلہ عمارت میں 26 عدالتوں کا افتتاح کل ہوگا

یہ بھی پڑھیں

US and China's preparations for space warfare

امریکا اورچین کی خلا میں جنگ کی تیاریاں

4 ستمبر , 2026
برطانیہ میں غلامی کا شکار ورکرز کو بڑی سہولت، ویزا پابندی ختم

برطانیہ میں غلامی کا شکار ورکرز کو بڑی سہولت، ویزا پابندی ختم

4 ستمبر , 2026
چالیس ہزار روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 10ستمبر کو ہو گی،پہلا انعام 8کروڑ روپے

چالیس ہزار روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 10ستمبر کو ہو گی،پہلا انعام 8کروڑ روپے

4 ستمبر , 2026
ناسا کا چاند پر مستقل اڈہ بنانے کا منصوبہ

ناسا کا چاند پر مستقل اڈہ بنانے کا منصوبہ

4 ستمبر , 2026
More cases of Mpox reported in Karachi; total for the year reaches 40.

کراچی میں ایم پاکس کے مزید کیسز رپورٹ، رواں سال تعداد 40 ہوگئی

4 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔