ہفتہ , 14 فروری , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بنگلہ دیش انتخابات: سابقہ اتحادیوں میں کانٹے کا مقابلہ

5 دن پہلے
A A
Public enthusiasm grows for Bangladesh's first elections in two decades
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار

بنگلہ دیش میںرواں ہفتے 12فروری کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے سیاسی مہمات تیز ہو رہی ہیں، جسے بہت سے سیاسی پنڈت 2024 میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد ساڑھے 17کروڑ آبادی والےملک کے مستقبل کا تعین کرنے کے لیے اہم سمجھتے ہیں۔کیونکہ یہ تقریباً دو دہائیوں میں پہلا الیکشن ہوگا جس میں حقیقی مقابلے کی توقع ہے۔ اور اس میں 12کروڑ70لاکھ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
پانچ سالہ حکومت کے انتخاب کی الیکشن مہم 22 جنوری کو شروع ہوئی تھی اور یہ 10 فروری شب 12بجے تک جاری رہے گی۔ ابتدائی نتائج کا اعلان انتخابات کے دن جمعرات، 12 فروری کو ہونا ہے۔
تاہم محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج میں انتخابات کے دن زیادہ وقت لگے گا کیونکہ اسی وقت آئینی و انتظامی اصلاحات کا ریفرنڈم بھی کرایا جارہا ہے۔
حسینہ کی عوامی لیگ پارٹی کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکے جانے کے بعد، سابق اتحادی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اور بنگلہ دیش جماعت اسلامی پارٹی اہم حریف بن گئے ہیں۔ جبکہ نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) جس کے نوجوان لیڈر "جولائی بغاوت” کی قیادت کر رہے تھے جس نے حسینہ کی حکومت کو معزول کیا تھا۔ اب جماعت کی قیادت والے انتخابی اتحاد میں شامل ہو گئی ہے۔ اور یہ بات ان انتخابات میں اب کانٹے کے مقابلے کا اشارہ دیتی ہے۔


بنگلہ دیش میں ریسرچ فاؤنڈیشن اور الیکشن فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور پر کئے گئے سروے کی بنیاد پر بتایا ہے کہ تقریباً ایک تہائی رائے دہندگان 30.2فیصد نے بنیادی طور پر پارٹی کی بجائے انفرادی امیدوارکو اپنا ووٹ ڈالنے کی بات کی ہے۔ یہ حصہ ان 30.4فیصد لوگوں کے مقابلے ہے جو بنیادی طور پر پارٹی وابستگی پر انحصار کرتے ہیں تھوڑا چھوٹا ہے۔ جبکہ سب سے بڑا گروپ پارٹی اور امیدوار دونوں کو ایک ساتھ سمجھتا ہےاور یہ33.2فیصد ددٹروں پر مشتمل ہے۔
اس ہفتے کئے جانے والے سروے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لوگوں کی اکثریت کی رائے میں بدعنوانی ووٹروں کے فیصلوں پر نمایاں اثر ڈالے گی۔سروے کرنے والی تنظیموں کے مطابق انکا حالیہ سروے یہ بھی بتاتا ہے کہ 67فیصدووٹرز اپنا ووٹ اس لیڈر کو دیں گے جو بدعنوانی کے خلاف ہوگا۔ اوریہ بیانیہ جولائی کی تحریک کی امنگوں کی واضح عکاسی کرتا ہے۔سرویز نشاندہی کر رہے ہیںکہ نوجوان ووٹرز انتخابات میں فیصلہ سازی کے اہم بلاکس میں سے ایک ہوں گے۔چنانچہ ایک تہائی سے زیادہ تقریباً 40فیصد لوگ ایسے ہیں جنہوں نے پچھلے 17سالوں میں کسی بھی قابل اعتبار الیکشن میں ووٹ نہیں دیا ہے۔ وہ اب حقیقی تبدیلی کے متمنی ہیں۔اس سب کے باوجود تازہ ترین الیکشن سروے بتاتے ہیں کہ بی این پی کا اتحاد 35فیصد عوامی پزیرائی کے ساتھ سر فہرست ہے ۔جبکہ جماعت اسلامی کی سربراہی میںاتحاد 29فیصد عوامی حمایت کے ساتھدوسرے نمبر پر ہے۔


ملک کے 300حلقوں میں پارلیمانی نشستوں کے لیے مقابلہ کرنے والے دو سب سے بڑے گروپ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) 10جماعتوں کے اتحاد کی قیادت کر رہی ہے۔ اور جماعت اسلامی بنگلہ دیش (جے آئی بی) 11 جماعتی اتحاد کی قیادت کر رہی ہے، جس میںجولائی 2024کی طلبہ تحریک کی قیادت کرنے والے طالب علم راہنماؤں کی تشکیل کردہ نیشنل سٹیزن پارٹی بھی شامل ہے۔
ان دو اہم بلاکوں کے علاوہ جماعت اسلامی کی سابق حلیف اسلامی اندولن بنگلہ دیش اور عوامی لیگ کی دیرینہ حلیف جاتیہ پارٹی اپنے طور پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق انتخاب لڑنے والے 1981امیدواروں میں سے 1696پہلی بار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔اسی طرح ملک میں پہلی بار دنیا بھر میں آباد بنگلہ دیش کے سوا کروڑ شہریوں میں سےمنتخب افراد بھی حق رائے دہی استعمال کریں گےجس کے لئے الیکشن کمیشن ایک پوسٹل ووٹ بی ڈی ایپ متعارف کروا یا ہے تاکہ تارکین وطن کو اپنا این آئی ڈی استعمال کرتے ہوئے بیرون ملک سے رجسٹر کرنے اور ووٹ دینے کی اجازت دی جائے۔

موضوعات : #elecations#haseenawajidbangladesh
ShareSend

متعلقہ خبریں

پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
تازہ ترین

پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

13 دسمبر , 2025
نئے کرنسی نوٹ کب آئیں گے؟ اسٹیٹ بینک نے ممکنہ تاریخ بتا دی
تازہ ترین

نئے کرنسی نوٹ کب آئیں گے؟ اسٹیٹ بینک نے ممکنہ تاریخ بتا دی

13 جنوری , 2026
سبز رنگ میں لپٹا J-35، بھارت کی نیندیں حرام
تازہ ترین

سبز رنگ میں لپٹا J-35، بھارت کی نیندیں حرام

9 جنوری , 2026
امید ہے لندن کی طرح نیویارک روڈ شو بھی کامیاب رہے گا،چیئرمین پی سی بی
تازہ ترین

امید ہے لندن کی طرح نیویارک روڈ شو بھی کامیاب رہے گا،چیئرمین پی سی بی

13 دسمبر , 2025
معجزہ ہوگیا، ڈیمین مارٹن کوما سے باہر
تازہ ترین

معجزہ ہوگیا، ڈیمین مارٹن کوما سے باہر

5 جنوری , 2026
امریکہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری
تازہ ترین

امریکہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

3 جنوری , 2026
اگلی خبر
PSL franchise Multan Sultans sold for Rs 2.45 billion, renamed Rawalpindi

پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑ روپے میں فروخت، نیا نام راولپنڈی رکھ دیا گیا

یہ بھی پڑھیں

Imran Khan's sons Qasim and Suleman were interviewed over the phone.

عمران خان کی بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی

14 فروری , 2026
Pakistan has the ability to win not only the match against India but also the World Cup, says Shahid Afridi

پاکستان بھارت کیخلاف نہ صرف میچ بلکہ ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے،شاہد آفریدی

14 فروری , 2026
India's war preparations 77 fighter jets, military exercises near Pakistani border

انڈیا کی جنگی تیاریاں؟ پاکستانی سرحد کے قریب 77 فائٹر جیٹس ،فوجی مشقیں

14 فروری , 2026
Prime Minister announces Rs 38 billion Ramadan relief package

وزیراعظم نے 38 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

14 فروری , 2026
ایران کے ہاتھ لگ گیا امریکی خزانہ، بی ٹو بمبار کا راز بے نقاب؟

ایران کے ہاتھ لگ گیا امریکی خزانہ، بی ٹو بمبار کا راز بے نقاب؟

14 فروری , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • کھیل
  • فن و ثقافت
  • کالم/بلاگز
  • ویڈیو

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔