پیرس ( پاک ترک نیوز) مہنگائی اور بنیادی سہولیات میں کمی کے خلاف یورپی شہری سڑکوں پر نکل آئے، فرانس اور اٹلی سمیت مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہروں کے دوران حالات کشیدہ ہوگئے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق پیرس سمیت فرانس کے مختلف شہروں میں مظاہرے پرتشدد واقعات میں تبدیل ہوگئے، دکانوں میں لوٹ مار کی گئی اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ ایک ٹاؤن ہال کو بھی آگ لگا دی گئی۔پرتشدد مظاہروں کے دوران ایک شخص ہلاک اور متعدد پولیس اہلکار زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ ہزاروں مظاہرین کی گرفتاریوں کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین جنگ ختم کرانے کے لیے مذاکرات جاری رہنے چاہئیں، ٹرمپ
اٹلی کے شہر میلان اور بولونیا سمیت متعدد شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس نے آنسو گیس اور پانی کی تیز دھار استعمال کی۔مظاہرین کی جانب سے مہنگائی میں اضافے اور شہری سہولیات میں کمی پر احتجاج کیا جا رہا ہے، جبکہ مختلف شہروں میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔












