جمعہ , 11 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

احتجاج صرف اسلام آباد میں ہی نہیں، کہیں اور بھی ہوسکتا ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

45 منٹس پہلے
A A
Protests could take place elsewhere, not just in Islamabad Chief Justice, Islamabad High Court.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز)  تحریک انصاف کے ستائیس ستمبر کے لانگ مارچ کے خلاف درخواست کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ احتجاج صرف اسلام آباد میں ہی نہیں، کہیں اور بھی ہوسکتا ہے، تاہم اگر اسلام آباد کے لوگوں کے حقوق متاثر ہوں گے تو عدالت مداخلت کرے گی۔ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد جتنا یہاں کے لوگوں کا ہے، اتنا ہی خیبرپختونخوا، بلوچستان، پنجاب اور سندھ کے لوگوں کا بھی ہے، یہ تاثر نہیں دیا جانا چاہیے کہ باقی صوبوں کے لوگوں کو اسلام آباد سے الگ کیا جا رہا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ دو سال سے اڈیالہ جیل سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا، کیا اس کے خلاف شہریوں کو احتجاج کا حق بھی نہیں؟چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ وہ معاملہ توہینِ عدالت کرنے والے اور عدالت کے درمیان ہوتا ہے۔ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے کہا کہ اسی وجہ سے کیسز بھی مقرر نہیں کیے جا رہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیس مقرر کرنا عدالت کا انتظامی اختیار ہے، آپ تو عجیب سی باتیں کرنے لگ گئے ہیں، کیا کیسز آپ کے مطابق مقرر ہونے ہیں؟چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیے کہ "یہ تو آپ نے سیدھا سیدھا عدلیہ پر حملہ کردیا۔”

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ، اجتماعی زیادتی کیس کے 4 ملزمان ہلاک

دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار پر بھی اعتراض اٹھایا۔انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا اختیار صرف اسلام آباد تک محدود ہے، آئین کے تحت عدالت کا دائرہ اختیار خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ یا بلوچستان کو ہدایات دینے تک نہیں پہنچتا۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ گزشتہ روز یہاں عدلیہ کو طاقتور کرنے کی بات کی گئی تھی۔ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے کہا کہ وہ اپنی بات پر اب بھی قائم ہیں اور 2007 میں وہ اس تحریک کا حصہ تھے۔اس پر چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ "وہ عدلیہ ختم ہوچکی ہے، چلی گئی ہے۔”سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ پنجاب اور رانا ثناء اللہ کے بیانات کا بھی حوالہ دیا۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق نامناسب بات کی، وزیراعلیٰ پنجاب عدالت میں موجود نہیں اور نہ ہی ان کا اس کیس سے کوئی تعلق ہے۔عدالت نے سماعت کے دوران چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا اور آئی جی خیبرپختونخوا کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ان سے بیانِ حلفی بھی طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

ShareSend

متعلقہ خبریں

27th day of Jamaat-e-Islami sit-ins; decision taken to intensify the movement.
تازہ ترین

جماعت اسلامی کے دھرنوں کا 27واں روز، تحریک تیز کرنے کا فیصلہ

11 ستمبر , 2026
Sahiwal lawmakers meet Chief Minister Maryam Nawaz.
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز سے ساہیوال کے ارکان اسمبلی کی ملاقات

11 ستمبر , 2026
78th Death Anniversary of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah
تازہ ترین

قائداعظم محمد علی جناح کی 78ویں برسی

11 ستمبر , 2026
Four suspects in a gang-rape case killed in an alleged police encounter in Peshawar.
تازہ ترین

پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ، اجتماعی زیادتی کیس کے 4 ملزمان ہلاک

11 ستمبر , 2026
Prime Minister pays tribute to Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah
تازہ ترین

وزیراعظم کا قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ عقیدت

11 ستمبر , 2026
Devastating cyber fraud Over 227,000 citizens swindled in three years.
تازہ ترین

سائبر فراڈ کے خطرناک وار، 3 سال میں 2 لاکھ 27 ہزار سے زائد شہری لٹ گئے

11 ستمبر , 2026
اگلی خبر
78th Death Anniversary of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah

قائداعظم محمد علی جناح کی 78ویں برسی

یہ بھی پڑھیں

27th day of Jamaat-e-Islami sit-ins; decision taken to intensify the movement.

جماعت اسلامی کے دھرنوں کا 27واں روز، تحریک تیز کرنے کا فیصلہ

11 ستمبر , 2026
Sahiwal lawmakers meet Chief Minister Maryam Nawaz.

وزیراعلیٰ مریم نواز سے ساہیوال کے ارکان اسمبلی کی ملاقات

11 ستمبر , 2026
78th Death Anniversary of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah

قائداعظم محمد علی جناح کی 78ویں برسی

11 ستمبر , 2026
Protests could take place elsewhere, not just in Islamabad Chief Justice, Islamabad High Court.

احتجاج صرف اسلام آباد میں ہی نہیں، کہیں اور بھی ہوسکتا ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

11 ستمبر , 2026
Four suspects in a gang-rape case killed in an alleged police encounter in Peshawar.

پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ، اجتماعی زیادتی کیس کے 4 ملزمان ہلاک

11 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔