اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) عوام کیلئے بری خبر ،ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق 16فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6روپے سے زائد اضافے کا امکان ہے۔
پٹرول 4 روپے 39 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 40پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے ورکنگ مکمل کرلی، اوگرا قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گی۔
پیٹرولیم ڈویژن وزیراعظم سے منظوری کے بعد کل نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرے گا، نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے ہو گا












