پشاور( پاک ترک نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے، جس میں صوبے کی سکیورٹی صورتِ حال اور حساس اضلاع سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت گورنر فیصل کریم کنڈی کریں گے، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی شرکت بھی متوقع ہے۔ اجلاس میں اعلیٰ عسکری حکام بھی شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ریاض ایئرپورٹ پر حملہ، پاکستانی شہری جاں بحق، 11 افراد زخمی
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خیبرپختونخوا کے 12 حساس اضلاع میں امن و امان کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ ان اضلاع میں فوج کی تعیناتی اور سکیورٹی سے متعلق دیگر اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔












