ریاض ( پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مبینہ نئے حملے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ 11 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حملے کے نتیجے میں ہونے والے مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دمام کے شاہ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بھی اتوار کی شام نشانہ بنایا گیا۔حملوں کے بعد شاہ خالد اور شاہ فہد ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل کردی گئیں، جبکہ جدہ کے ہوائی اڈے پر بھی فضائی آپریشن متاثر ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ اور یورپی خلائی ایجنسی کے درمیان تعاون کی بحالی پر بات چیت، مشترکہ خلائی پروگرام شروع ہونے کا امکان
اس سے قبل سعودی اتحادی فوج نے مشرقی صوبے میں ایک ڈرون تباہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز ریاض پر میزائل حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 309 زخمی ہوئے تھے۔ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں امریکا، سعودی عرب، بنگلہ دیش، اردن، شام، سوڈان، فلسطین اور مصر کے شہری شامل ہیں۔









