اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات ستمبر 2026 میں ملکی تاریخ کی دوسری بلند ترین ماہانہ سطح پر پہنچ گئیں، آئی ٹی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2026 میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہیں، جبکہ اگست کے مقابلے میں ماہانہ بنیادوں پر بھی 10 فیصد اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی، یعنی جولائی سے ستمبر 2026 کے دوران آئی ٹی برآمدات ایک ارب 25 کروڑ ڈالر رہیں۔ اس عرصے میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ریکارڈ 4 ارب 60 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تھیں، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 20.6 فیصد زیادہ تھیں۔











