تہران(پاک ترک نیوز ) ایران نے سعودی عرب اور یمن کے درمیان اختلافات ختم کرانے کے لیے سفارتی کردار ادا کرنے کی پیشکش کر دی۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر دونوں فریق درخواست کریں تو ایران تنازع کے خاتمے کے لیے اپنے تمام سفارتی وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لیے تیار ہے۔اسماعیل بقائی نے یمن کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف جوابی کارروائیوں میں ایران کے کردار سے متعلق الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ سے تنازع کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں کرنے پر آمادہ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخ کی دوسری بلند ترین ماہانہ سطح پر پہنچ گئیں
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دیا کہ خطے کے ممالک اور وسیع تر اسلامی دنیا کو تنازع ختم کرانے اور علاقائی کشیدگی میں کمی لانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ایران فریقین کی درخواست پر اختلافات کے خاتمے کے لیے اپنی تمام تر سفارتی صلاحیتیں استعمال کرنے کو تیار ہے۔












