ہفتہ , 26 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان آئی ایم ایف کا چوتھا بڑا قرض لینے والا ملک

11 مہینے پہلے
A A
پاکستان آئی ایم ایف کا چوتھا بڑا قرض لینے والا ملک
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے عالمی بنک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس امریکہ میں آج ہفتہ کے روز اختتام پزیر ہورہے ہیں۔ جن میں دنیا بھر سے مرکزی بنکاروں، مالیاتی و اقتصادی ماہرین اور حکومتی اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔
عالمی مالیاتی فنڈ کے اجلاس میں ہونے والی بات چیت میں بدلتی ہوئی عالمی اقتصادی صورتحال پر توجہ مرکوز رہی۔اور آئی ایم ایف نے رکن ملکوں کو امریکی تجارتی محصولات اور تحفظ پسندی کے بعد پریشانی کے آثار سے خبردار کیا ۔

https://www.youtube.com/watch?v=6yDW4WBb1hA
آئی ایم ایف کو دنیا میں بڑے پیمانے پر "آخری حربے کے قرض دہندہ” کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ جو صرف اس وقت قدم بڑھاتا ہے جب ممالک کو شدید مالی بحران کا سامنا ہوتا ہے اور وہ معمول کے قرض لینے کے ذرائع تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔ تاہم اس کے قرضے اکثر سخت شرائط کے ساتھ آتے ہیں۔اور اس کے نتیجے میں قرضے دو دھاری تلوار بن جاتے ہیں۔
عالمی مالیاتی فنڈ کا قیام 1944میں دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکہ میں عمل میں آیا تو اسکے بانی ارکان کی تعداد 44تھی جو اب بڑھ کر 191ممالک تک پھیل چکی ہے۔
آئی ایم ایف عالمی مالیاتی استحکام کی حمایت کے لیے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔اور ممالک اور اداروں کو پالیسی مشورے، قلیل مدتی مالی امداد اور صلاحیت کی ترقی فراہم کرتا ہے۔

https://www.youtube.com/@pakturknews/videos
دنیا کاکوئی بھی ملک آئی ایم ایف میں شامل ہو سکتا ہے۔ بشرطیکہ موجودہ ممبران اسکی منظوری دیں۔ رکن بننے پروہ ملک اپنی معیشت کے سائز کی بنیاد پر کو ٹہ حاصل کر سکتا ہے۔ کوٹہ یہ طے کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے کہ ملک کتنا حصہ ڈالتا ہے، کتنا قرضہ لے سکتا ہے اور ووٹنگ کی طاقت کتنی ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ کے ذمے واجب الادا رقم کو عام طور پر خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آرز) کے طور پر ظاہر کیا جاتا ہے۔یہ فنڈ کے اکاؤنٹ کی اپنی اکائی ہے جو دنیا کی پانچ بڑی کرنسیوں کی ٹوکری پر مبنی ہے۔ جن میں امریکی ڈالر، یورو، پاؤنڈ سٹرلنگ، چینییوان اور جاپانی ین شامل ہیں۔اگرچہ ایس ڈی آرزکوئی کرنسی نہیں ہیں۔تاہم ممالک ان کا تبادلہ مذکورہ کرنسیوں میں کر سکتے ہیں۔ 15 اکتوبرکو ایک ایس ڈی آر1.36 امریکی ڈالرکے برابر تھا۔
مجموعی طور پر 86 ممالک آئی ایم ایف کے 118.9 ارب ایس ڈی آرز کے مقروض ہیں جو تقریباً 162 ارب ڈالر کے برابر ہیں۔ پانچ ممالک جو سب سے زیادہ مقروض ہیں وہ کل کا نصف ہیں۔ جب کہ ٹاپ 10 ممالک 73 فیصد کے مقروض ہیں۔ارجنٹائن عالمی مالیاتی فنڈکا سب سےمقروض ملک ہے، جس کا قرض دیگرسات سب سے زیادہ قرض لینے والے ممالک – یوکرین، مصر، پاکستان، ایکواڈور، آئیوری کوسٹ، کینیا اور بنگلہ دیش کے مشترکہ کل قرض سے زیادہ ہے۔ارجنٹائن کے قرض کی مالیت تقریباً57 ارب ڈالر ہے۔ اس کے بعد14ارب ڈالر کے ساتھ یوکرین دوسرے اور9ارب ڈالر کے ساتھ مصر تیسرے نمبر پر ہے۔ پھر معمولی فرق سے پاکستان 8.9ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے۔ جبکہ ایکواڈور 8.83ارب ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

موضوعات : americadeffaltereconomyimfwashintonworldbank
ShareSend

متعلقہ خبریں

Is the ice melting between the US and China
تازہ ترین

کیا امریکا اور چین کے درمیان برف پگھل رہی ہے؟

25 ستمبر , 2026
IMF demands 174 legal amendments in Pakistan; government decides to table the amendments in Parliament.
تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان میں قوانین میں 174ترامیم کا مطالبہ ،حکومت کا ترامیم پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ

25 ستمبر , 2026
Why did US F-16 fighter jets arrive in Greenland
تازہ ترین

امریکی ایف 16لڑاکا طیارے گرین لینڈ کیوں پہنچے؟

24 ستمبر , 2026
How did parts of the US F-35 fighter jet reach Hong Kong
تازہ ترین

امریکی ایف 35جنگی جہاز کے پرزے ہانگ کانگ کیسے پہنچے؟

24 ستمبر , 2026
Asian Development Bank and World Bank show interest in $6.8 billion ML-1 project
تازہ ترین

ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک کی 6.8 ارب ڈالر کے ایم ایل ون منصوبے میں دلچسپی

24 ستمبر , 2026
Prime Minister holds key meetings with global leaders, including the IMF Managing Director, in New York.
تازہ ترین

وزیراعظم کی نیویارک میں آئی ایم ایف ایم ڈی سمیت عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

24 ستمبر , 2026
اگلی خبر
نیشنل ریسکیو چیلنج کا ریسکیو ہیڈ کوارٹر میں آج سے آغاز

نیشنل ریسکیو چیلنج کا ریسکیو ہیڈ کوارٹر میں آج سے آغاز

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن لیڈرز کو پارٹی فیصلوں پر اعتمادمیں لیا،بیرسٹر گوہر

اپوزیشن لیڈرز کو پارٹی فیصلوں پر اعتمادمیں لیا،بیرسٹر گوہر

25 ستمبر , 2026
لبنان کی خودمختاری پر کوئی سودے بازی نہیں کی جاسکتی، وزیراعظم نواف سلام

لبنان کی خودمختاری پر کوئی سودے بازی نہیں کی جاسکتی، وزیراعظم نواف سلام

25 ستمبر , 2026
اسحاق ڈار کی نیویارک میں الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطاف سے ملاقات

اسحاق ڈار کی نیویارک میں الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطاف سے ملاقات

25 ستمبر , 2026
سپن بولدک کے قریب پاکستانی چیک پوسٹ تباہ ہونے کا افغان دعویٰ مسترد

سپن بولدک کے قریب پاکستانی چیک پوسٹ تباہ ہونے کا افغان دعویٰ مسترد

25 ستمبر , 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 33 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 33 دہشتگرد ہلاک

25 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔