لاہور ( پاک ترک نیوز) آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ بابر اعظم، حارث رؤف، نسیم شاہ، شاداب خان اور سفیان مقیم کی قومی ٹیم میں واپسی ہو گئی۔
سلمان علی آغا ،عبدالصمد ، صاحبزادہ فرحان ،شاداب خان ،شامل حسین ،سفیان مقیم ٹیم کا حصہ ہوں گے۔محمد غازی غوری اور روحیل نذیر کو سکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹرز کے طور پر شامل کیا گیا ۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔












