لاہور(پاک ترک نیوز )پاکستان اور زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیم کی سیریز کا آغاز 4 مئی سے کراچی میں ہوگا۔چھ میچز پر مشتمل ویمنز وائٹ بال سیریز نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی
سیریز میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹٰ میچز ہوں گے۔ون ڈے میچز 4، 6 اور 9 مئی کو دوپہر 3:30 بجے شروع ہوں گے،ٹی ٹوئنٹی میچز 12، 14 اور 15 مئی کو شام 7:30 بجے کھیلے جائیں گے۔ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہے
پاکستان ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی۔سکواڈ میں ایک نئی کھلاڑی مومنہ ریاست بھی شامل ہے ،ٹی ٹوئنٹٰ سکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔پاکستان ویمنز ٹیم آئی سی سی چیمپئن شپ میں اس وقت پانچویں پوزیشن ہے












