لاہور( پاک ترک نیوز) ایک میٹھی چائے، ایک پراٹھا، ایک کولڈ ڈرنک! کیا آپ جانتے ہیں کہ ہماری روزمرہ کی یہی غذائی عادات ایک خطرناک بیماری کا راستہ ہموار کر سکتی ہیں؟ پاکستان دنیا میں ذیابیطس سے متاثرہ بالغ آبادی کی شرح کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے۔ آخر شوگر جسم کو کیسے کھوکھلا کرتی ہے؟ اور اس خاموش قاتل سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟ دیکھیے یہ رپورٹ!
پاکستان میں شوگر کا خطرہ خطرناک حد تک بڑھ گیا! انٹرنیشنل ڈائیبیٹیز فیڈریشن کی 2025 کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں پاکستان کے 20 سے 79 سال کے بالغ افراد میں ذیابیطس کی عمر کے لحاظ سے معیاری شرح 31.4 فیصد ریکارڈ کی گئی، یعنی تقریباً ہر تین میں سے ایک بالغ اس بیماری سے متاثر!آخر یہ شوگر ہے کیا؟جب ہم کھانا کھاتے ہیں تو جسم اسے گلوکوز میں تبدیل کرتا ہے، جسے خلیوں تک پہنچانے کے لیے انسولین نامی ہارمون درکار ہوتا ہے۔ لیکن جب جسم انسولین بنانا کم کر دے یا اس کا اثر قبول نہ کرے تو خون میں شوگر بڑھنے لگتی ہے۔اور خطرناک بات؟ یہ بیماری خاموشی سے گردوں، دل، دماغ، اعصاب اور بینائی کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: اعلیٰ افسر کے گھر میں گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کا مقدمہ درج
بار بار پیاس لگنا، پیشاب آنا، تھکن اور دھندلا دکھائی دینا اس کی ممکنہ علامات ہیں، تاہم کئی افراد میں کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی۔آخر بچاؤ کیسے ممکن ہے؟میٹھے مشروبات سے پرہیز، متوازن غذا، روٹی اور چاول کا مناسب استعمال، روزانہ چہل قدمی اور ہفتے میں کم از کم 150 منٹ ورزش خطرہ کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔خاندان میں شوگر کی تاریخ رکھنے والے افراد اور دیگر خطرے کے عوامل سے دوچار لوگوں کو باقاعدگی سے شوگر اور HbA1c ٹیسٹ کروانا چاہیے۔
یاد رکھیے! شوگر صرف میٹھا کھانے سے نہیں ہوتی، لیکن غیر متوازن طرزِ زندگی اس کا خطرہ بڑھا سکتا ہے عالمی یومِ ذیابیطس پر عہد کریں، میٹھا کم، حرکت زیادہ اور صحت سے غفلت بالکل نہیں! کیونکہ احتیاط آج کریں گے تو صحت کل محفوظ رہے گی۔









