اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے ان سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی، جس میں عدالت عظمیٰ کے ججز، عدالتی عملے اور قانونی افسران نے شرکت کی۔ تقریب میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عمران وسیم بھی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری کی طرف بڑھ رہا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
موجودہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نجی دورے پر انگلینڈ میں ہیں اور ان کی واپسی 21 اکتوبر کو متوقع ہے۔












