اتوار , 19 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دبئی ایئر شو میں دوست ملک کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر کی خریداری کے معاہدے پر دستخط

5 مہینے پہلے
A A
دبئی ایئر شو میں دوست ملک کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر کی خریداری کے معاہدے پر دستخط
Share on Facebookwhatsapp

دبئی ( پاک ترک نیوز) دبئی ایئر شو میں دوست ملک کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر کی خریداری سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرلیے گئے۔
دبئی ایئر شو 2025 کے موقع پر سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی دوست ممالک کے فضائی سربراہان سے سلسلہ وار اعلیٰ سطحی ملاقاتیں ہوئیں۔
سربراہ پاک فضائیہ نے یو اے ای کے انڈر سیکرٹری برائے دفاع لیفٹیننٹ جنرل پائلٹ ابراہیم ناصر العلاوی اور کمانڈر یو اے ای ائیر فورس اینڈ ائیر ڈیفنس میجر جنرل راشد محمد الشمسی سے بھی جامع ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں کا محور اعلیٰ تربیت کے شعبوں میں تعاون کا فروغ، ابھرتی ہوئی ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز میں اشتراک اور آپریشنل ہم آہنگی کے نظام کو مزید موثر بنانا رہا۔
اماراتی عسکری قیادت نے پاک فضائیہ کی جدت طرازی، بڑھتی ہوئی مقامی صلاحیتوں اور مقامی ترقی کو سراہتے ہوئے مشترکہ مشقوں، پیشہ ورانہ تبادلوں اور مستقبل کی بین العسکری شراکت داریوں کو مزید استوار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
پاکستان ایئر فورس کا دستہ دبئی ایئر شو 2025 میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔ یہ شرکت پاکستان ایئر فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیت، عالمی فضائی برادری کے ساتھ مضبوط روابط اور خطے میں امن و استحکام کے عزم کی نمایاں ترجمانی کرتی ہے۔
ایئر شو کے دوران جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری طیارہ خصوصی توجہ کا مرکز رہا جہاں دفاعی تجزیہ کاروں، ہوا بازی کے ماہرین و شایقین نے اس میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
جدید ٹیکنالوجی، مضبوط جنگی صلاحیتوں اور معرکہء حق میں اس کی ثابت شدہ عملی کارکردگی نے جے ایف–17 تھنڈر کو ایک قابلِ اعتماد اور کم لاگت کثیر المقاصد لڑاکا طیارے کے طور پر مزید نمایاں کیا ہے۔
پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری پر بڑھتے ہوئے بین الاقوامی اعتماد کے باعث مختلف ممالک نے جے ایف–17 تھنڈر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف-17 تھنڈر کی خریداری سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے جو پاکستان کے بڑھتے ہوئے دفاعی اور صنعتی تعاون میں ایک نمایاں سنگِ میل ہے۔
یہ معاہدہ طیارے کی عالمی مقبولیت اور پاکستان کی ایرو اسپیس صلاحیتوں پر مستقل بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے۔

موضوعات : jf17pakistanthunderuae
ShareSend

متعلقہ خبریں

پاکستان سے حج آپریشن شروع
اہم ترین 3

پاکستان سے حج آپریشن شروع

18 اپریل , 2026
جنگ بندی کے بعد پہلا جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز
تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد پہلا جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز

11 اپریل , 2026
پاکستانی لڑاکا طیارے سعودی عرب میں تعینات
اہم ترین 2

پاکستانی لڑاکا طیارے سعودی عرب میں تعینات

11 اپریل , 2026
Pakistan's silent diplomacy, Trump's big order to Netanyahu
تازہ ترین

پاکستان کی خاموش سفارتکاری، ٹرمپ کا نیتن یاہو کو بڑا حکم

11 اپریل , 2026
Pakistan's remittances increase
تازہ ترین

پاکستان کی ترسیلات زر میں اضافہ

10 اپریل , 2026
India violates 4 agreements, report presented in Parliament
پاکستان

بھارت کی طرف سے 4معاہدوں کی خلاف ورزی ،رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش

9 اپریل , 2026
اگلی خبر
کاروبار میں آسانی، سرمایہ کاری میں اضافہ حکومت کی ترجیح ہے: وزیراعظم

کاروبار میں آسانی، سرمایہ کاری میں اضافہ حکومت کی ترجیح ہے: وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں

آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر فائرنگ

آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر فائرنگ

18 اپریل , 2026
A journey to disconnect from the world and connect with the Lord

دنیا سے کٹ کر رب سے جڑنے کا سفر

18 اپریل , 2026
پاکستان سے حج آپریشن شروع

پاکستان سے حج آپریشن شروع

18 اپریل , 2026
S.M. Tanveer says $7 billion loss in exports this year

رواں برس برآمدات کی مد میں 7ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا ،ایس ایم تنویر

18 اپریل , 2026
Free electricity for officers cut off

افسروں کی مفت بجلی بند

18 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔