پیر , 16 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان پر معروف سیاحتی کتابوں کی مصنفہ آئزوبل شا 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

6 گھنٹے پہلے
A A
Isobel Shaw, author of well-known travel books on Pakistan, has passed away at the age of 83.
Share on Facebookwhatsapp

جنیوا(پاک ترک نیوز ) پاکستان کے سیاحتی مقامات، ثقافت اور قدرتی حسن کو دنیا بھر میں متعارف کرانے والی آئرش نژاد معروف مصنفہ اور سیاحتی رہنما آئزوبل شا 83 برس کی عمر میں سوئٹزرلینڈ میں انتقال کرگئیں۔آئزوبل شا کا انتقال 11 نومبر کو سوئٹزرلینڈ کے علاقے سینٹ سرگ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔ وہ 1978 میں پہلی مرتبہ پاکستان آئی تھیں، جب ان کے شوہر رابرٹ شا کو فورڈ فاؤنڈیشن کے نمائندے کی حیثیت سے اسلام آباد تعینات کیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں تین سالہ قیام کے دوران انہوں نے اردو زبان سیکھی اور ہیلری ایڈمسن کے ساتھ مل کر پاکستان پر سیاحتی رہنما کتاب لکھی، جو 1981 میں اسلام آباد سے شائع ہوئی۔ یہ پاکستان کے بارے میں جدید طرز کی ابتدائی سیاحتی کتابوں میں شمار ہوتی ہے۔ان کی کتاب پاکستان ہینڈ بک 1989 میں شائع ہوئی اور تھامس کک ٹریول اینڈ گائیڈ بک ایوارڈز کے لیے مختصر فہرست میں شامل ہوئی۔ پاکستان کے بارے میں ان کی تصویری رہنما کتاب کے پانچ ایڈیشن شائع ہوئے۔آئزوبل شا نے اپنے بیٹے بین شا کے ساتھ مل کر 1993 میں پاکستان میں پہاڑی سیاحت سے متعلق رہنما کتاب بھی تحریر کی، جبکہ قراقرم اور ہندوکش کے پہاڑی سلسلوں پر ان کی ایک اور کتاب 2013 میں لاہور سے شائع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: برازیل میں امریکا کی بلند ترین عمارت سے بھی اونچا رہائشی ٹاور

انہوں نے 1990 کی دہائی میں حکومت پاکستان کے لیے سیاحت کے شعبے میں مشیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں اور 1993 میں کراچی میں منعقدہ پاکستان ٹورازم کنونشن سے کلیدی خطاب کیا۔2005 کے زلزلے کے بعد انہوں نے متاثرین کے علاج، خصوصاً ہڈیوں اور جوڑوں کی طبی سہولیات کے لیے فنڈز جمع کرنے کی غرض سے مختلف تقاریب اور اجتماعات سے خطاب کیا۔ اسی سال لندن میں پاکستان سوسائٹی نے پاکستان کے بارے میں برطانیہ میں آگاہی اور معلومات کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اعزاز سے نوازا۔

ان کی آخری کتاب 2013 میں لاہور کے اشاعتی ادارے وینگارڈ بکس نے شائع کی۔ اسی سال 70 برس کی عمر میں انہوں نے دوبارہ چترال کا دورہ بھی کیا۔آئزوبل شا 1943 میں آئرلینڈ کے علاقے میتھ میں پیدا ہوئیں اور کیمبرج یونیورسٹی کے نیونہم کالج سے تعلیم حاصل کی۔ وہ 1981 سے جنیوا کے قریب مقیم تھیں۔ پسماندگان میں تین بچے، نو پوتے پوتیاں اور نواسی نواسے جبکہ ایک پڑنواسی شامل ہیں۔

موضوعات : booksouzilshawriter
ShareSend

متعلقہ خبریں

Twenty years have passed since Ahmed Nadeem Qasmi departed.
تازہ ترین

احمد ندیم قاسمی کو بچھڑے 20برس گزر گئے

10 جولائی , 2026
Connecting youth with books is the guarantee of a bright Pakistan, says President Asif Zardari
اہم ترین 3

نوجوانوں کو کتاب سے جوڑنا روشن پاکستان کی ضمانت ہے،صدر آصف زرداری

23 اپریل , 2026
98th birthday of the great Urdu and Punjabi poet Munir Niazi
تازہ ترین

اردو اور پنجابی کے عظیم شاعر منیر نیازی کا 98واں جنم دن

9 اپریل , 2026
اگلی خبر
Lawsuit against Intel; investors suffer heavy losses as stock price drops by 29%

انٹیل کے خلاف مقدمہ، اسٹاک کی قیمت میں 29 فیصد کمی سے سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان

یہ بھی پڑھیں

دنیا میں زیرِ تعمیر جوہری بجلی گھروں کا 73 فیصد حصہ ایشیا میں، چین سب سے آگے

دنیا میں زیرِ تعمیر جوہری بجلی گھروں کا 73 فیصد حصہ ایشیا میں، چین سب سے آگے

16 نومبر , 2026
گیس کی پیداوار میں کمی، صارفین کو دن میں صرف تین اوقات گیس ملے گی، ایم ڈی ایس ایس جی سی

گیس کی پیداوار میں کمی، صارفین کو دن میں صرف تین اوقات گیس ملے گی، ایم ڈی ایس ایس جی سی

16 نومبر , 2026
اسحاق ڈار کی ایرانی، تاجکستانی وزرائے خارجہ سے ملاقات

اسحاق ڈار کی ایرانی، تاجکستانی وزرائے خارجہ سے ملاقات

16 نومبر , 2026
نئے صوبوں کے قیام پر پیپلز پارٹی کے مؤقف میں کوئی تضاد نہیں، رضا ربانی

نئے صوبوں کے قیام پر پیپلز پارٹی کے مؤقف میں کوئی تضاد نہیں، رضا ربانی

16 نومبر , 2026
Chaudhry Salik Hussain has sent a response to Maryam Nawaz’s legal notice claiming Rs 5 billion in damages.

چوہدری سالک حسین نےمریم نواز کے 5 ارب روپے ہرجانے کے قانونی نوٹس کا  جواب بھجوا دیا

16 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔