اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے بین الاقوامی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو فائیو میں تکنیکی خرابی دور لی گئی جس کے بعد انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہو گئی۔
پی ٹی اے کے مطابق کیبل میں خرابی کے باعث گزشتہ روز متعدد صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اب مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خراب انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے پر کمپنی کو جرمانہ
انٹرنیٹ سروسز پر نظر رکھنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی کئی علاقوں میں صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس سے روزمرہ آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز متاثر ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔












