ہفتہ , 14 فروری , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

انڈیا کی جنگی تیاریاں؟ پاکستانی سرحد کے قریب 77 فائٹر جیٹس ،فوجی مشقیں

2 گھنٹے پہلے
A A
India's war preparations 77 fighter jets, military exercises near Pakistani border
Share on Facebookwhatsapp

نئی دہلی ( پاک ترک نیوز)
خطے میں ایک بار پھر جنگ کے بادل منڈلانے لگے۔ بھارت نے پاکستانی سرحد کے قریب طاقت کا سب سے بڑا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کیا یہ محض ایک فوجی مشق ہے یا کوئی واضح پیغام؟ بھارتی فضائیہ کے حالیہ اعلان نے جنوبی ایشیاء میں تشویش کی نئی لہر دوڑا دی ہے۔ لیکن دشمن یہ نہیں جانتا ہے کہ پاک فوج اور اس کی فضائیہ وطن عزیز کی حفاظت کیلئے پوری طرح چوکس ہے۔ خبریں ہیں کہ بھارتی فضائیہ 27 فروری کو ایک بڑی فضائی جنگی مشق کرنے جا رہی ہے، جسے “وایو شکتی 2026” کا نام دیا گیا ہے۔

یہ مشق راجستھان کے پوکھران فیلڈ فائرنگ رینج میں ہوگی اور اسے آپریشن سندور کے بعد بھارت کی سب سے بڑی فضائی طاقت کا مظاہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس ڈھائی گھنٹے طویل مشق میں 77 فائٹر جیٹس اور 43 ہیلی کاپٹرز حصہ لیں گے۔ مجموعی طور پر 120 سے زائد دفاعی اثاثے اس ڈرل کا حصہ ہوں گے۔ سب سے چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ اس مشق کے دوران 277 ہتھیار فائر کیے جائیں گے، جن میں تقریباً 11 ہزار 835 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال ہوگا۔یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مئی 2025 ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے بعد بھارتی فضائیہ نے اپنی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔

ماہرین کے مطابق سرحد کے قریب اس نوعیت کی بڑی مشق نہ صرف طاقت کا اظہار ہے بلکہ ایک اسٹریٹیجک پیغام بھی ہو سکتی ہے۔سوال یہ ہے کہ کیا یہ محض معمول کی فوجی سرگرمی ہے یا خطے میں طاقت کے

توازن کو متاثر کرنے کی کوشش؟ پاکستان اس پیش رفت کو کس نظر سے دیکھے گا؟ اور کیا آنے والے دنوں میں سفارتی محاذ پر بھی کشیدگی بڑھے گی؟ جنوبی ایشیاء ایک بار پھر حساس مرحلے میں داخل ہوتا دکھائی دے رہا ہے، جہاں ہر اقدام کا اثر سرحدوں سے کہیں آگے تک جا سکتا ہے۔

موضوعات : indiajetspakistan
ShareSend

متعلقہ خبریں

پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
تازہ ترین

پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

13 دسمبر , 2025
نئے کرنسی نوٹ کب آئیں گے؟ اسٹیٹ بینک نے ممکنہ تاریخ بتا دی
تازہ ترین

نئے کرنسی نوٹ کب آئیں گے؟ اسٹیٹ بینک نے ممکنہ تاریخ بتا دی

13 جنوری , 2026
سبز رنگ میں لپٹا J-35، بھارت کی نیندیں حرام
تازہ ترین

سبز رنگ میں لپٹا J-35، بھارت کی نیندیں حرام

9 جنوری , 2026
امید ہے لندن کی طرح نیویارک روڈ شو بھی کامیاب رہے گا،چیئرمین پی سی بی
تازہ ترین

امید ہے لندن کی طرح نیویارک روڈ شو بھی کامیاب رہے گا،چیئرمین پی سی بی

13 دسمبر , 2025
معجزہ ہوگیا، ڈیمین مارٹن کوما سے باہر
تازہ ترین

معجزہ ہوگیا، ڈیمین مارٹن کوما سے باہر

5 جنوری , 2026
امریکہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری
تازہ ترین

امریکہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

3 جنوری , 2026
اگلی خبر
Pakistan has the ability to win not only the match against India but also the World Cup, says Shahid Afridi

پاکستان بھارت کیخلاف نہ صرف میچ بلکہ ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے،شاہد آفریدی

یہ بھی پڑھیں

Imran Khan's sons Qasim and Suleman were interviewed over the phone.

عمران خان کی بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی

14 فروری , 2026
Pakistan has the ability to win not only the match against India but also the World Cup, says Shahid Afridi

پاکستان بھارت کیخلاف نہ صرف میچ بلکہ ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے،شاہد آفریدی

14 فروری , 2026
India's war preparations 77 fighter jets, military exercises near Pakistani border

انڈیا کی جنگی تیاریاں؟ پاکستانی سرحد کے قریب 77 فائٹر جیٹس ،فوجی مشقیں

14 فروری , 2026
Prime Minister announces Rs 38 billion Ramadan relief package

وزیراعظم نے 38 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

14 فروری , 2026
ایران کے ہاتھ لگ گیا امریکی خزانہ، بی ٹو بمبار کا راز بے نقاب؟

ایران کے ہاتھ لگ گیا امریکی خزانہ، بی ٹو بمبار کا راز بے نقاب؟

14 فروری , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • کھیل
  • فن و ثقافت
  • کالم/بلاگز
  • ویڈیو

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In