لاہور( پاک ترک نیوز) امریکا نے دنیا بھر کے شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ 12 مزید ممالک کے شہریوں پر ویزا حاصل کرنے کے لیے 15 ہزار ڈالر تک سیکیورٹی بانڈ لازم قرار دے دیا گیا!
امریکا جانا اب صرف خواب نہیں مہنگا خواب بن گیا،نئی پالیسی کے تحت درخواست دہندگان کو پندرہ ہزار ڈالر کی رقم بطور سکیوٹی بانڈ جمع کرانا ہو گی۔
کمبوڈیا، ایتھوپیا، جارجیا، گریناڈا، لیسوتھو، ماریشس، منگولیا، موزمبیق، نکاراگوا، پاپوا نیو گنی، سیشلز اور تیونس کے شہریوں کے لیے سکیورٹی بانڈ ضروری قرار دے دیا ،اِن ممالک کے شہریوں پر یہ شرط 2 اپریل سے نافذ ہو گی، اضافے کے بعد مجموعی طور پر تقریباً 50 ممالک اس پروگرام کے تحت ڈیل کیے جائیں گے جن میں زیادہ تر افریقی ممالک شامل ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سکیورٹی بانڈ خاص طور پر کاروباری ،سیاحتی ویزہ درخواست گزاروں پر لاگو ہو گا،بانڈ کی رقم 3 درجات میں مقرر کی گئی ہے، 5 ہزار، 10 ہزار یا 15 ہزار ڈالرز جس کا فیصلہ ویزا انٹرویو کے دوران کیا جائے گا۔ ویزا بانڈ پروگرام کا مقصد ویزا مدت ختم ہونے کے بعد غیر قانونی قیام کو روکنا ہے،
امریکی حکومت کا مؤقف
امریکی حکام کا کہنا ہے بانڈ ادا کرنے سے ویزا کی منظوری کی ضمانت نہیں ملتی، اگر درخواست مسترد ہو جائے یا ویزا شرائط پر عمل کیا جائے تو رقم واپس کر دی جاتی ہے۔
امریکی فیصلے سے تعلیم ،سیاحت ،بزنس کے شعبے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ،ترقی پذیر ممالک کے شہریوں کے لیے راستے مزید تنگ کر دیئے گئے۔۔سوال یہ ہے کہ یہ فیصلہ غیر قانونی امیگریشن کو روکے گا یا پھر خوابوں کو مزید مہنگا بنا دے گا












