جمعرات , 29 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

برطانیہ کے اسٹڈی ویزا کے لیے مالی شرائط سخت، طلبہ کو زیادہ رقم دکھانا ہوگی

43 منٹس پہلے
A A
Financial requirements for UK study visas tightened; students will need to show larger sums of money.
Share on Facebookwhatsapp

لندن (پاک  ترک نیوز)برطانیہ نے بین الاقوامی طلبہ کے اسٹڈی ویزا کے لیے مالی وسائل کی شرائط میں اضافے کا اعلان کیا ہے، نئی شرائط 30 نومبر 2026 سے نافذ ہونے کی اطلاع ہے۔

رپورٹ کے مطابق لندن میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ کو رہائشی اخراجات کے لیے کم از کم 14 ہزار 130 پاؤنڈ کی مالی دستیابی ثابت کرنا ہوگی، جبکہ موجودہ حد 13 ہزار 761 پاؤنڈ ہے۔

لندن میں طلبہ کے لیے ماہانہ رہائشی اخراجات کی مقررہ رقم ایک ہزار 529 پاؤنڈ سے بڑھا کر ایک ہزار 570 پاؤنڈ کر دی جائے گی۔

لندن سے باہر تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے بھی مالی شرائط بڑھائی گئی ہیں۔ ان کے ماہانہ رہائشی اخراجات کی مقررہ رقم ایک ہزار 171 پاؤنڈ سے بڑھا کر ایک ہزار 203 پاؤنڈ کرنے کی اطلاع ہے۔ نو ماہ کے لیے مطلوبہ رقم 10 ہزار 539 پاؤنڈ سے بڑھ کر 10 ہزار 827 پاؤنڈ ہو جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ رقم صرف رہائشی اخراجات کے لیے ہے اور اس میں یونیورسٹی کی ٹیوشن فیس شامل نہیں۔ طلبہ کو ویزا فیس اور امیگریشن ہیلتھ سرچارج کے اخراجات بھی الگ سے برداشت کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ڈرائیونگ کے لیے میڈیکل فٹنس ٹیسٹ لازمی کرنے کی تجویز

نئی شرائط کے تحت برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند بین الاقوامی طلبہ کو ویزا درخواست جمع کرانے سے پہلے اپنے مالی وسائل اور اخراجات کا ازسرِنو جائزہ لینا ہوگا۔

موضوعات : Financial requirementsstudents willshow larger moneyuk study visa
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
Pilot missing, AI drones rule

جنگ کا نیا خوفناک دور

یہ بھی پڑھیں

Pilot missing, AI drones rule

جنگ کا نیا خوفناک دور

29 اکتوبر , 2026
Financial requirements for UK study visas tightened; students will need to show larger sums of money.

برطانیہ کے اسٹڈی ویزا کے لیے مالی شرائط سخت، طلبہ کو زیادہ رقم دکھانا ہوگی

29 اکتوبر , 2026
Medical case of retired PIA employees Constitutional court orders national airline to submit a response.

پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کا میڈیکل کیس ،  آئینی عدالت کا قومی ایئر لائنز کو جواب جمع کرانے کا حکم

29 اکتوبر , 2026
ڈیجیٹل تعلیم اور سائبر سکیورٹی آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے، عطاء اللہ تارڑ

ڈیجیٹل تعلیم اور سائبر سکیورٹی آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے، عطاء اللہ تارڑ

29 اکتوبر , 2026
Third-party vendors also pose a major threat to cybersecurity

سائبر سکیورٹی کے لیے تھرڈ پارٹی وینڈرز بھی بڑا خطرہ قرار

29 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔