راولپنڈی(پاک ترک نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج ایران کے دورے پر تہران پہنچیں گے، جہاں ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دورے کے دوران پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات، خطے کی موجودہ صورتِ حال اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی رابطوں کو آگے بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ملاقاتوں میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، مذاکراتی عمل اور علاقائی امن کے امکانات پر بھی گفتگو متوقع ہے۔










