اسلام آباد (پاک ترک نیوز )وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں امریکا ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ،ملاقات میں مستحکم علاقائی امن کے حصول کے لئے اب تک کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا ،ملاقات میں جاری علاقائی تنازعے میں ہونے والی جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ ملاقات میں تمام فریقین نے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد پر زور دیا ۔پر امن معاہدے کے لئے پاکستان کی مکمل حمایت کے عزم کا اعاد ہ کیا گیا ،وزیراعظم نے تنازعے میں قیام امن کے لئے کوششیں کرنے والے تمام ممالک کی قیادت کو سراہاوزیراعظم نے مذاکرات کے لئے اسلام آباد آنے والے تمام وفود کو پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا












