بدھ , 6 مئی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

وفاقی آئینی عدالت کا اسلام قبول کرنے والی لڑکی کو دارالامان بھیجنے کا حکم

2 گھنٹے پہلے
A A
Federal Constitutional Court orders sending girl who converted to Islam to Darul Aman
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد (پاک ترک نیوز )وفاقی آئینی عدالت میں اسلام قبول کرنے والی لڑکی کو والدین کے حوالے کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی ،آئینی عدالت نے اسلام قبول کرنے والی لڑکی عائشہ کو دارلامان لاہور بھیجنے کا حکم دے دیا ،عدالتی فیصلے میں کہا گیاآئندہ سماعت تک عائشہ طارق دارالامان میں رہیں گی۔
عدالت نے ایک ہفتے میں عائشہ کی عمر کا تعین کا ٹیسٹ کروانے کا حکم دے دیا ،والدین کے وکیل نے کہابچی کی عمر 15 سال ہے، خدشہ ہے شادی کر چکی ہے۔
لڑکی عائشہ نے کہا اسلام قبول کیے دو سال گزر چکے شادی کرنی ہوتی تو کر چکی ہوتی، میری عمر 20 سال ہے، والدین نے کم لکھوائی۔
پولیس حکام کے مطابق بچی کے والد نے اغواء کا مقدمہ درج کروایا اس میں بھی عمر اٹھارہ سال لکھوائی تھی۔
جسٹس عامر فاروق نے کہا بچی کے عمر کے تعین کیلئے ٹیسٹ کروا لیتے ہیں، والدین کے وکیل نے کہا نادرا ریکارڈ کیساتھ چھیڑچھاڑ ممکن نہیں، ٹیسٹ کرنا وقت کا ضیاع ہے، دوران سماعت عدالت نے نادرا کے کردار پر سوالات اٹھا دیئے ،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے آپ کو کس نے کہ دیا کہ نادرا ریکارڈ میں چھیڑچھاڑ نہیں ہوسکتی؟ ابھی نادرا جائیں اور جو چاہے کروا لیں،یہ پاکستان ہے یہاں جو چاہیں ہو سکتا ہے، بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں یہی چل رہا ہے،اس بات کو تسلیم نہیں کر سکتا کہ نادرا ریکارڈ کی ساتھ چھیڑچھاڑ ممکن نہیں، عمر کے معاملے پر نادرا ریکارڈ پر انحصار نہیں کیا جا سکتا، بہت سے والدین بچوں کی عمر کم لکھواتے ہیں۔
جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے اسلام قبول کرنا الگ بات لیکن گھر کیوں چھوڑا؟ لڑکی نے جواب دیا گھر والے دوبارہ مسیحی ہونے کیلئے دبائو ڈالتے ہیں،جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا۔
آپ کہاں رہتی ہیں اور کام کیا کر رہی ہیں؟ لڑکی نے جواب دیا ایک پارلر میں ملازمت کرتی ہوں اور وہیں رہتی بھی ہوں، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا بچی کی عمر اٹھارہ سال سے کم ہو تو والدین کیساتھ بھیجا جاتا ہے،جسٹس کے کے آغا نے کہا یہاں پر مسئلہ دھمکانے اور مذہب تبدیلی کیلئے دبائو ڈالنے کا ہے، جسٹس عامر فاروق نے لڑکی کو تنبیہہ کی کہ عدالت کےساتھ غلط بیانی نہ کرنا، گھر جانے کا تو پتا نہیں غلط بیانی پر چھ ماہ کیلئے جیل ضرور جائو گی، پارلر والے ملازمت تو دیتے ہیں لڑکی کو وہاں ہی رہنے کون دیتا ہے؟ پارلر کی وجہ شہرت کیسی ہے؟ کیا وہاں کوئی کام تو نہیں ہوتا؟
پولیس افسر نے بیان دیا سیلون سروسز سے ہٹ کر کچھ نہیں ہوتا،پارلر میں اور لڑکیاں بھی رہتی ہیں، دالت نے مقدمہ کی آئندہ سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی۔

موضوعات : #fedrelconsitutioncourtislamabadmulsim
ShareSend

متعلقہ خبریں

Supreme Court and Federal Constitutional Courts declared equal
تازہ ترین

سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالتیں ہم پلہ قرار

6 مئی , 2026
Will continue the war against terrorism, says Prime Minister
تازہ ترین

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ،وزیراعظم

1 مئی , 2026
Request to stop CDA operation in Bari Imam rejected
تازہ ترین

بری امام میں سی ڈی اے آپریشن رکوانے کی استدعا مسترد

30 اپریل , 2026
Meeting chaired by Interior Minister to review projects in Islamabad
اہم ترین 2

وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس ،اسلام آباد میں منصوبوں کا جائزہ

29 اپریل , 2026
Irrefutable evidence of Indian state terrorism in Pakistan on display
اہم ترین 2

پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ناقابلِ تردید شواہد منظرعام پر

29 اپریل , 2026
New Zealand Prime Minister's telephone call to Prime Minister Shehbaz Sharif
تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف سے نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ

28 اپریل , 2026
اگلی خبر
You will start the war, the end will be in our hands, Speaker Punjab Assembly warns the enemy

جنگ آپ شروع کرینگے ،انجام ہمارے ہاتھ میں ہو گا ،اسپیکر پنجاب اسمبلی کی دشمن کو وارننگ

یہ بھی پڑھیں

Iranian Foreign Minister holds telephone conversation with Saudi counterpart

ایرانی وزیر خارجہ کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

6 مئی , 2026
Clashes between pro-Palestinian protesters and police in New York

نیو یارک میں فلسطین کے حامی مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں

6 مئی , 2026
Pakistani judicial delegation visits Turkey

پاکستانی جوڈیشل وفد کا ترکیہ کا دورہ

6 مئی , 2026
Gold prices soar

سونے کی قیمتوں کی اونچی اڑان

6 مئی , 2026
Investigation into the murder of Maulana Muhammad Idrees, driver's statement recorded, one suspect identified

مولانا محمد ادریس کے قتل کی تحقیقات،ڈرائیور کا بیان قلمبند ،ایک ملزم کی شناخت

6 مئی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔