اسلام آباد ( پاک تر ک نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد کے علاقے بری امام میں سی ڈی اے آپریشن رکوانے کی استدعا مسترد کر دی۔
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے بہتر ہے اس کیس کو متعلقہ فورم پر ہی چلائیں، ہم سے کوئی آبزرویشںز نہ لیں آپ کے لئے بہتر یہ ہے، ،علاقہ مکینوں کے وکیل نے کہا ہائیکورٹ سے فیصلہ آنے تک سارے گھروں کو گرا دیا جائے گا۔
ہائیکورٹ میں جلد سماعت کی درخواست بھی دی شنوائی نہیں ہوئی، بری امام رہائشیوں نے ہائیکورٹ کے ڈویثرنل بینچ کے حکم کو چیلنج کیا تھا،ڈویژنل بینچ نے سنگل بینچ کا آپریشن روکنے کے حکم کو معطل کردیا تھا،وفاقی آئینی عدالت میں جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔












