جمعہ , 12 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایران پر امریکی کارروائی کا خدشہ، روس نے شام میں فوجی اڈوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی

4 مہینے پہلے
A A
ایران پر امریکی کارروائی کا خدشہ، روس نے شام میں فوجی اڈوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی
Share on Facebookwhatsapp

ماسکو / دمشق:(پاک ترک نیوز)ایران کے خلاف امریکا کی ممکنہ عسکری کارروائی کے خدشات کے تناظر میں روس نے شام میں موجود اپنے فوجی اڈوں کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی اقدامات میں تیزی کر دی ہے۔
خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ماسکو اپنی عسکری موجودگی کو محفوظ بنانے پر خاص توجہ دے رہا ہے۔اسی پس منظر میں شامی صدر احمد الشرع نے ماسکو کا دورہ کیا جہاں ان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں شام کی سیکیورٹی صورتحال، علاقائی پیش رفت اور دونوں ممالک کے مستقبل کے تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات سے قبل مشترکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شامی صدر نے روس کی جانب سے شام کی خودمختاری، اتحاد اور استحکام کی حمایت پر صدر پیوٹن کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس نے نہ صرف شام بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ میں استحکام کے لیے ایک مؤثر کردار ادا کیا ہے، جسے شامی عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔احمد الشرع نے کہا کہ مشکل حالات میں روس کی سیاسی اور عسکری معاونت شام کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوئی اور اس تعاون نے ملک کو بڑے بحرانوں سے نکلنے میں مدد دی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاعی و سیاسی تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔دوسری جانب کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ملاقات سے قبل بتایا کہ بات چیت میں شام میں روسی افواج کی موجودگی، موجودہ سیکیورٹی چیلنجز اور خطے میں تیزی سے بدلتے حالات کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔حکام کے مطابق روس نے حالیہ دنوں میں کردوں کے زیرِ انتظام شمال مشرقی شام کے شہر قمشلی کے ہوائی اڈے سے اپنی فوجی نفری واپس بلا لی ہے، جس کے بعد بحیرۂ روم کے خطے میں روس کے صرف دو بڑے فوجی اڈے فعال رہ گئے ہیں۔ان باقی ماندہ اڈوں کی حفاظت مزید سخت کرنے پر غور جاری ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب مشرقِ وسطیٰ میں ممکنہ تصادم اور غیر یقینی صورتحال میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق ایران، امریکا اور خطے کی دیگر طاقتوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی روس کے لیے شام میں اپنی عسکری موجودگی کو ایک حساس معاملہ بنا چکی ہے، جس کے باعث ماسکو پیشگی حفاظتی اقدامات کو ناگزیر سمجھ رہا ہے۔

موضوعات : iranrussia
ShareSend

متعلقہ خبریں

ٹرمپ کے پاس ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی راستہ نہیں،ایران
اہم ترین 2

ٹرمپ کے پاس ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی راستہ نہیں،ایران

11 جون , 2026
ڈونلڈ ٹرمپ کا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرنے کا اعلان
اہم ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرنے کا اعلان

11 جون , 2026
America and Iran attack each other
تازہ ترین

امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پرحملے

11 جون , 2026
What is the actual amount of Iranian assets frozen by the USA
تازہ ترین

امریکہ کے منجمد کردہ ایرانی اثاثوں کی اصل مالیت کیا ہے؟

11 جون , 2026
آئی اے ای اے میں ایران کیخلاف قرارداد منظور
اہم ترین 2

آئی اے ای اے میں ایران کیخلاف قرارداد منظور

10 جون , 2026
ایرانی فوج کا اسرائیل کے خلاف حملے روکنے کا اعلان
اہم ترین

ایرانی فوج کا اسرائیل کے خلاف حملے روکنے کا اعلان

8 جون , 2026
اگلی خبر
جنگی جہاز تیار، فیصلہ اب ایران کے ہاتھ میں ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

جنگی جہاز تیار، فیصلہ اب ایران کے ہاتھ میں ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

یہ بھی پڑھیں

ترک بری افواج کے کمانڈر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر، نیول و ایئر چیف سے ملاقاتیں

ترک بری افواج کے کمانڈر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر، نیول و ایئر چیف سے ملاقاتیں

11 جون , 2026
لاہور سمیت پنجاب میں تیز آندھی اور بارش

لاہور سمیت پنجاب میں تیز آندھی اور بارش

11 جون , 2026
پنجاب میں یکم سے 10محرم تک دفعہ 144نافذ

پنجاب میں یکم سے 10محرم تک دفعہ 144نافذ

11 جون , 2026
تحریک انصاف کا بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ

11 جون , 2026
بنگلا دیش نے تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

بنگلا دیش نے تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

11 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔