لاہور (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا آسٹریلیا کی ویمنز بگ بیش لیگ میں حصہ لینے والی پاکستان کی دوسری کرکٹربن گئیں ۔اس سے قبل ندا ڈار واحد پاکستانی کھلاڑی تھی جنہوں نے بگ بیش لیگ میں حصہ لیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء بگ بیش لیگ کا حصہ بن گئیں، ویمنز ٹیم کپتان کا پرتھ اسکارچرز سے معاہدہ ہوگیا
یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج کا آبنائے ہرمز میں روشنی کا وار ،امریکی لیزر سے ڈرون نشانے پر
فاطمہ ثناء کو آسٹریلیا کی ویمنز بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکارچرز نے اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔فاطمہ ثناء کا پرتھ اسکارچرز کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ ہوا ہے اور وہ ٹیم کی جانب سے سیزن کے ابتدائی آٹھ میچز کے لیے دستیاب ہوں گی۔فاطمہ ثناء پہلی مرتبہ ویمنز بگ بیش لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔وہ ندا ڈار کے بعد ویمنز بگ بیش لیگ کھیلنے والی دوسری پاکستانی خاتون کرکٹر بن جائیں گی۔
فاطمہ ثناء رواں سال دی ہنڈرڈ اور کینیڈا سپر سکسٹی کے ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کرچکی ہیں اور ان دونوں غیر ملکی ٹورنامنٹس میں کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بنی تھیں۔ویمنز بگ بیش لیگ کے نئے سیزن کا آغاز 29 اکتوبر سے ہوگا۔








