بدھ , 6 مئی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاک فضائیہ کے ایف۔16اب جدید ترین ریڈاروں سے لیس ہونگے

2 گھنٹے پہلے
A A
F-16 Fleet of PAF will get latest Radars
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار
امریکہ نےپاک فضائیہ کے ایف۔16 طیاروں کی جدید کاری کے لیے 686 ملین ڈالر کے بڑے امدادی پیکیج کے بعد اب ایف۔ 16 طیاروں کےریڈار سسٹمز کی طویل مدتی انجینئرنگ اور تکنیکی معاونت کے لیے نارتھروپ گرومن سے 488 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔جس کے تحت پاکستان سمیت دو درجن کے قریب دوست اور اتحادی ملکوں کے ایف۔16طیاروںکے ریڈار نظاموں کی جدید کاری کی جائے گی۔
امریکہ کی فضائیہ نے امریکی کمپنی نارتھروپ گرومن سسٹمز کارپوریشن سے 10سالوں پر محیط طویل مدتی معاہدہ کیا ہے ۔ اس488 ملین ڈالر کےمعاہدے کے تحت ناتھروپ انجینئرنگ اور ایف۔ 16 فائٹنگ فالکن ریڈار سسٹمز کی جدید کاری کے لئے تکنیکی مدد فراہم کرے گی۔ اس معاہدے سے فائدہ اٹھانے والے21 ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔


امریکی حکومت کی جاری کردہ معلومات کے مطابق نارتھروپ سے مقررہ قیمت میں غیر معینہ مدت کی ترسیل اور غیر معینہ مقدار کی فراہمی کا معاہدہ کیا گیا ہے۔جس کے تحت ایف۔ 16 لڑاکا طیاروں میں استعمال ہونے والےاے پی جی۔ 66 اوراے پی جی۔ 68 ریڈار سسٹمز کی جدید کاری کی جائے گی ۔ اور یہ کام نارتھروپ گرو من کےمیری لینڈ میں واقع فیکٹری میں کیا جائے گا۔جو 31 مارچ 2036 تک جاری رہے گا۔
یہ معاہدہ پاکستان سمیت امریکی فضائیہ کی اتحادی اور شراکت دار فضائی افواج میں ایف۔ 16 کی آپریشنل تیاریوں کو برقرار رکھنے کے لیے طویل مدتی عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔جس کے تحت امریکہ وقتاً فوقتاً ایف۔16طیاروں کے بیڑوں کی جدید کاری اور دیکھ بھال کا اہتمام کرتا رہتا ہے تاکہ انہیں بہترین چالو حالت میں رکھا جا سکے۔
دریں اثناحالیہ پیش رفت دسمبر 2025 میں امریکہ کی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے) کی جانب سے پاکستان کو ایف۔ 16 بیڑے کو اپ گریڈ کرنے اور سپورٹ کرنے کے لیےمنظور کئے گئے 686 ملین ڈالر کے مجوزہ پیکیج کے علاوہ ہے۔
اس مجوزہ جدید کاری منصوبے پر عملدرآمد کے لئے ایف۔16بنانے والی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کو پرنسپل کنٹریکٹر کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔منصوبے میںلنک۔ 16 ٹیکٹیکل ڈیٹا سسٹمز، کرپٹوگرافک آلات، ایویونکس اپ گریڈ، تربیت اور لاجسٹک سپورٹ شامل ہیں۔ مجوزہ جدید کاری میں آپریشنل فلائٹ پروگرام، دوست یا دشمن کا شناختی نظام، درست نیویگیشن ٹولز اور محفوظ مواصلاتی آلات میں ترمیم بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ سمیلیٹر، تکنیکی دستاویزات، سافٹ ویئر اپ ڈیٹس اور انجینئرنگ سپورٹ بھی جدید کاری میں شامل ہیں۔


ڈی ایس سی اے نے مجوزہ فروخت کو پاکستان اور امریکہ کے باہمی ربط کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف تعاون اور مستقبل کی ہنگامی کارروائیوں کے لیے شراکت دار افواج کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدام کے طور پر بیان کیا ہے۔اور اس بات پر زور دیا گیا کہ پیکیج کا مقصد پاکستان کے ایف۔ 16 بیڑے کو جدید بناکراس کی سروس لائف کو 2040 تک بڑھانا اور آپریشنل سیفٹی اور ایونکس کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

موضوعات : f16fightetjetradar
ShareSend

متعلقہ خبریں

How many American planes were destroyed in the Iran war
تازہ ترین

ایران جنگ میں امریکا کے کتنے طیارے تباہ ہوئے

15 مارچ , 2026
Controls on the F-35, one button… and the plane is hacked Billion-dollar jet useless
تازہ ترین

F-35 پر کنٹرول، ایک بٹن… اور جہاز ہیک؟ اربوں ڈالر کا جیٹ بے کار؟

17 فروری , 2026
پاکستان کے F16طیاروں کی اپ گریڈیشن کیلئے 60لاکھ ڈالر کے فوجی پیکیج کی حتمی منظور ی
تازہ ترین

پاکستان کے F16طیاروں کی اپ گریڈیشن کیلئے 60لاکھ ڈالر کے فوجی پیکیج کی حتمی منظور ی

25 دسمبر , 2025
یورو فائٹرز طیاروں کیلئے قطر اور عمان بات چیت مثبت سمت میں جا رہی ہے،ترکیہ
تازہ ترین

یورو فائٹرز طیاروں کیلئے قطر اور عمان بات چیت مثبت سمت میں جا رہی ہے،ترکیہ

26 اکتوبر , 2025
اگلی خبر
Investigation into the murder of Maulana Muhammad Idrees, driver's statement recorded, one suspect identified

مولانا محمد ادریس کے قتل کی تحقیقات،ڈرائیور کا بیان قلمبند ،ایک ملزم کی شناخت

یہ بھی پڑھیں

Iranian Foreign Minister holds telephone conversation with Saudi counterpart

ایرانی وزیر خارجہ کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

6 مئی , 2026
Clashes between pro-Palestinian protesters and police in New York

نیو یارک میں فلسطین کے حامی مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں

6 مئی , 2026
Pakistani judicial delegation visits Turkey

پاکستانی جوڈیشل وفد کا ترکیہ کا دورہ

6 مئی , 2026
Gold prices soar

سونے کی قیمتوں کی اونچی اڑان

6 مئی , 2026
Investigation into the murder of Maulana Muhammad Idrees, driver's statement recorded, one suspect identified

مولانا محمد ادریس کے قتل کی تحقیقات،ڈرائیور کا بیان قلمبند ،ایک ملزم کی شناخت

6 مئی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔