ہفتہ , 17 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز، انگلینڈ 248 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز دوبارہ شروع کرے گا

2 مہینے پہلے
A A
Day two of the Lord's Test England will resume their innings at 248 for 9.
Share on Facebookwhatsapp

لندن ( پاک ترک نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز میں جاری دوسرے ٹیسٹ کا آج دوسرا روز ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز کا آغاز 248 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ سے کرے گی۔ خراب روشنی کے باعث پہلے روز کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا اور صرف 56 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جسے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلرز نے درست ثابت کیا۔ انگلینڈ کی ابتدائی بیٹنگ لائن پاکستانی باؤلرز کے سامنے مشکلات کا شکار رہی اور ایک موقع پر میزبان ٹیم 80 رنز پر 4 وکٹیں گنوا چکی تھی۔

محمد عباس نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد علی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ عباس نے انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کو صرف 4 رنز پر ایل بی ڈبلیو کرکے اہم وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ کے ہیری بروک 15 اور ڈین لارنس 17 رنز بنا سکے، جبکہ ٹاپ آرڈر کے لڑکھڑانے کے بعد جارڈن کوکس اور جیمی اسمتھ نے اننگز کو سنبھالا۔ جارڈن کوکس نے 55 رنز اور جیمی اسمتھ نے 61 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ دونوں کے درمیان اہم شراکت نے انگلینڈ کو مشکل صورتحال سے نکالا۔ پاکستانی باؤلرز نے آخری سیشن میں دوبارہ دباؤ بڑھایا اور انگلینڈ کی مزید وکٹیں حاصل کیں۔ یوں خراب روشنی کے باعث کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ 248 رنز پر 9 وکٹیں کھو چکا تھا۔ انگلینڈ کی جانب سے گس ایٹکنسن وکٹ پر موجود ہیں اور آج اپنی ٹیم کے مجموعے میں مزید رنز کا اضافہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ ،بابراعظم کیلئے بڑا امتحان

پہلے ٹیسٹ میں بھاری شکست کے بعد پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ میں شاندار کم بیک کیا ہے۔ قومی ٹیم کے باؤلرز نے بالخصوص سازگار موسم اور سیم موومنٹ سے بھرپور فائدہ اٹھایا، تاہم انگلینڈ کی آخری وکٹ حاصل کرنا پاکستان کے لیے آج کے کھیل کا پہلا ہدف ہوگا۔

موضوعات : #Lordsbabarazampakvseng
ShareSend

متعلقہ خبریں

Preparations for the tri-nation series begin; 7 national team players have arrived in Lahore.
تازہ ترین

سہ ملکی سیریز کی تیاریاں شروع، قومی ٹیم کے 7 کھلاڑی لاہور پہنچ گئے

15 اکتوبر , 2026
Babar Azam faces severe criticism for throwing a fan's phone.
تازہ ترین

بابراعظم مداح کا فون پھینکنے پر شدید تنقید کی زد میں

2 اکتوبر , 2026
ODI Player Rankings India's Shubman Gill leads the pack; Babar Azam ranked sixth.
تازہ ترین

ون ڈے پلیئرز رینکنگ،بھارت کے شبمن گل سب سے آگے،بابر اعظم کا چھٹا نمبر

30 ستمبر , 2026
Major blow for England ahead of Pakistan tour; Jos Buttler ruled out of tri-nation series.
تازہ ترین

دورۂ پاکستان سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا، جوز بٹلر سہ ملکی سیریز سے باہر

29 ستمبر , 2026
Birmingham Test Pakistan sets England a target of 130 runs; brilliant partnership between Razaullah and Abbas.
تازہ ترین

برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان کا انگلینڈ کو 130 رنز کا ہدف ، رضا اللہ اور عباس کی شاندار شراکت

12 ستمبر , 2026
Pakistan team faces a sure clean sweep against England
تازہ ترین

پاکستان ٹیم کو انگلینڈ کیخلاف یقینی کلین سوئپ کا سامنا

11 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Devastating floods in Nepal and Tibet, death toll reaches 469, more than 1,400 missing

نیپال اور تبت میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 469 تک پہنچ گئیں، 1400 سے زائد لاپتہ

یہ بھی پڑھیں

The Lahore High Court has declared the FBR's notices seeking bank records null and void.

لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے بینک ریکارڈ طلب کرنے کے نوٹسز کالعدم قرار دے دیے

17 اکتوبر , 2026
Germany refuses to purchase American combat drone

جرمنی کا امریکی جنگی ڈرون خریدنے سے انکار

17 اکتوبر , 2026
Strongest El Niño of 2026, NASA satellites record unusual changes in the Pacific Ocean

2026 کا طاقتور ترین ال نینو، ناسا کے مصنوعی سیاروں سے بحرالکاہل میں غیر معمولی تبدیلیاں ریکارڈ 

17 اکتوبر , 2026
Chief Minister Murad Ali Shah invites Shanghai Electric to collaborate on energy and water projects.

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی شنگھائی الیکٹرک کو توانائی اور پانی کے منصوبوں میں تعاون کی دعوت

17 اکتوبر , 2026
Former captain Misbah-ul-Haq joins the Nepal Premier League.

سابق کپتان مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ سے منسلک

17 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔