سڈنی ( پاک ترک نیوز) آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر پر شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کے الزام پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سڈنی کے علاقے ماروبرا میں پولیس نے گاڑی چلاتے ڈیوڈ وارنر کا ٹیسٹ کیا، ٹیسٹ مثبت آنے پر گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ،ڈیوڈ وارنر کو 7 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی کپتانی کر رہے ہیں، وہ پی ایس ایل سے چند روز کی چھٹیوں پر آسٹریلیا گئے تھے اور 9 اپریل کو انہیں ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنا تھا۔












