جمعرات , 1 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سگریٹ ایک خاموش قاتل، ہر سال لاکھوں جانیں نگل جاتا ہے

4 مہینے پہلے
A A
Cigarettes are a silent killer, killing millions of people every year.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) ایک سگریٹ چند لمحوں کی تسکین تو دے سکتا ہے لیکن اس کے اثرات زندگی بھر انسان کا پیچھا کرتے ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سگریٹ نہ صرف پھیپھڑوں بلکہ دل، دماغ اور جسم کے تقریباً ہر عضو کو متاثر کرتا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق تمباکو نوشی کے باعث دنیا بھر میں ہر سال 80 لاکھ سے زائد افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ ان میں سے تقریباً 70 لاکھ اموات براہِ راست تمباکو نوشی جبکہ 10 لاکھ سے زائد اموات دوسروں کے سگریٹ کے دھوئیں سے متاثر ہونے کے باعث ہوتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق سگریٹ کے دھوئیں میں سات ہزار سے زائد کیمیائی مادے موجود ہوتے ہیں، جن میں سے سینکڑوں نقصان دہ اور درجنوں کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔سگریٹ نوشی پھیپھڑوں کے کینسر، منہ اور گلے کے کینسر، دل کے امراض، فالج، ہائی بلڈ پریشر، سانس کی بیماریوں اور پھیپھڑوں کے دائمی امراض کا خطرہ کئی گنا بڑھا دیتی ہے۔ تمباکو نوشی جسم کی قوتِ مدافعت کو کمزور کرتی اور عمر رسیدگی کے اثرات کو تیز کرتی ہے۔

ڈاکٹروں کا کہناہے سگریٹ چھوڑنے کے فوائد فوری شروع ہو جاتے ہیں۔ صرف 20 منٹ بعد دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر معمول کی طرف آنا شروع ہو جاتے ہیں جبکہ چند ہفتوں میں دورانِ خون اور پھیپھڑوں کی کارکردگی بہتر ہونے لگتی ہے۔ ایک سال بعد دل کے امراض کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہو جاتا ہے۔

سگریٹ کیسے چھوڑی جائے؟ماہرین درج ذیل طریقوں کو مؤثر قرار دیتے ہیں،سگریٹ چھوڑنے کی ایک مخصوص تاریخ مقرر کریں۔ گھر، دفتر اور گاڑی سے سگریٹ اور لائٹر ہٹا دیں۔ ۔چائے، کافی یا ایسے ماحول سے وقتی طور پر پرہیز کریں جو سگریٹ نوشی کی خواہش بڑھاتے ہوں۔ ۔پانی زیادہ پئیں اور صحت مند غذا اپنائیں۔ ،۔ورزش اور چہل قدمی کو روزمرہ معمول بنائیں۔ ،اہلِ خانہ اور دوستوں کی مدد حاصل کریں۔ ،ضرورت پڑنے پر ڈاکٹر کے مشورے سے نکوٹین ریپلیسمنٹ تھراپی یا دیگر علاج استعمال کریں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سگریٹ چھوڑنے کی کوشش میں ناکامی کے بعد دوبارہ کوشش کرنا بھی کامیابی کی طرف ایک قدم ہے، کیونکہ اکثر افراد کئی بار کوشش کے بعد مستقل طور پر تمباکو نوشی ترک کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

موضوعات : #cigratehealthinjuris
ShareSend

متعلقہ خبریں

Decision to establish stroke centers in every division of Punjab
تازہ ترین

پنجاب کے ہر ڈویژن میں سٹروک سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ

28 ستمبر , 2026
12-year-old boy from Balochistan discharged after complex surgery to remove a bullet lodged in his heart.
تازہ ترین

دل میں پیوست گولی کا پیچیدہ آپریشن، بلوچستان کا 12 سالہ بچہ صحت یاب ہو کر ڈسچارج

22 ستمبر , 2026
Polio virus confirmed in environmental samples from five districts of Sindh.
تازہ ترین

سندھ کے 5 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

21 ستمبر , 2026
Significant progress in the treatment of pancreatic cancer
تازہ ترین

لبلبے کے سرطان کے علاج میں اہم پیش رفت

24 اگست , 2026
US financial support for global health and humanitarian aid resumes.
تازہ ترین

امریکا کی عالمی صحت اور انسانی امداد کیلئے مالی معاونت دوبارہ شروع

3 اگست , 2026
What is the best time to eat dates
تازہ ترین

کھجور کھانے کا بہترین وقت کون سا ہے؟

30 جولائی , 2026
اگلی خبر
Plane crashes in Missouri, killing 12 people

امریکی ریاست میسوری میں طیارہ گر کر تباہ ،12افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیں

پاکستان ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی پاسداری کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی پاسداری کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

1 اکتوبر , 2026
حکومت کی جانب سے کل ملاقات کا پیغام موصول ہوا، جسے قبول کرلیا، بیرسٹر گوہر

حکومت کی جانب سے کل ملاقات کا پیغام موصول ہوا، جسے قبول کرلیا، بیرسٹر گوہر

1 اکتوبر , 2026
صدر زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات ،خیبر پختونخوا کے حوالےسے مشاورت

صدر زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات ،خیبر پختونخوا کے حوالےسے مشاورت

1 اکتوبر , 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک اور بھارتی فالس فلیگ آپریشن بے نقاب کردیا

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک اور بھارتی فالس فلیگ آپریشن بے نقاب کردیا

1 اکتوبر , 2026
رابرٹ پیٹنسن نے فلمی دنیا میں مقبولیت کا نیا انداز متعارف کرا دیا

رابرٹ پیٹنسن نے فلمی دنیا میں مقبولیت کا نیا انداز متعارف کرا دیا

1 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔