اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام کل اور ،یوم عاشور چھبیس جون بروز جمعہ کو ہو گا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد ،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کر دیا ،کہتے ہیں ملک بھر میں کہیں بھی چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں میں آج یکم محرم الحرام ہے۔ اماراتی فتویٰ کونسل کا کہناہے متحدہ عرب امارات میں نئے ہجری سال 1448 کا آغاز ہوگیا۔












