بدھ , 28 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

مراکش میں ہوا سے پانی حاصل کرنے کا انوکھا منصوبہ

5 مہینے پہلے
A A
A unique project to obtain water from the air in Morocco
Share on Facebookwhatsapp

ربط ( پاک ترک نیوز) مراکش کے جنوب مغربی علاقے کے دیہاتوں نے پانی کے حصول کے لیے ایک منفرد اور ماحول دوست طریقہ اختیار کر لیا ہے، جہاں بغیر بجلی، پمپ یا زمین میں کھدائی کے فضا سے براہِ راست پانی حاصل کیا جا رہا ہے۔
آئت باآمرانے کے علاقے میں بحرِ اوقیانوس سے آنے والی دھند کو خصوصی پولیمر جالوں کے ذریعے پانی میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ یہ جال سطح سمندر سے بارہ سو میٹر سے زائد بلندی پر واقع جبل بوتمزگوئیدہ کی ڈھلوانوں پر نصب ہیں۔
دھند کے ننھے قطرات جال میں جمع ہو کر پانی کی شکل اختیار کرتے ہیں اور پھر کششِ ثقل کے ذریعے ذخیرہ گاہوں تک پہنچتے ہیں، جہاں سے پائپ لائنوں کے ذریعے پانی براہِ راست گھروں کو فراہم کیا جاتا ہے۔ اس پورے نظام میں بجلی یا پمپوں کی ضرورت نہیں پڑتی۔
اس منصوبے کی نگرانی غیر سرکاری تنظیم دار سی حماد کر رہی ہے، جس کے باعث مقامی آبادی خصوصاً خواتین کی زندگی میں نمایاں آسانی آئی ہے۔ ماضی میں خواتین کو پانی لانے کے لیے روزانہ کئی گھنٹے پیدل سفر کرنا پڑتا تھا۔
ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ موسمیاتی تبدیلیوں اور بڑھتی ہوئی صحرا زدگی کے اثرات سے نمٹنے کی ایک مؤثر مثال بن چکا ہے۔ اقوام متحدہ نے بھی مئی 2026 میں اسے موسمیاتی موافقت کے بہترین منصوبوں میں شامل کیا ہے۔
یہ جدید نظام دراصل 1980 کی دہائی میں چلی کے صحرائے اٹاکاما میں ہونے والی ایک سائنسی دریافت سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا، جہاں محققین نے خشک ترین علاقے میں جالی پر جمع ہونے والے پانی کے قطروں کا مشاہدہ کیا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مراکش کے ساحلی اور پہاڑی جغرافیے نے اس ٹیکنالوجی کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور مستقبل میں پانی کی قلت سے دوچار دیگر ممالک بھی اس ماڈل سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں

موضوعات : #maraco#water
ShareSend

متعلقہ خبریں

140 trillion times more water in the universe than on Earth.
تازہ ترین

کائنات میں زمین سے 140 ٹریلین گنا زیادہ پانی

17 اگست , 2026
How dangerous is it to drink too little water during extreme heat
تازہ ترین

شدید گرمی میں پانی کم پینا کتنا خطرناک

2 جولائی , 2026
Water is the lifeblood of Pakistan's 240 million people, says Atta Tarar
تازہ ترین

پانی پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی شہ رگ ہے،عطا تارڑ

30 جون , 2026
Is drinking water in the morning really beneficial or just a tradition
تازہ ترین

صبح نہار منہ پانی پینا واقعی فائدہ مند ہے یا محض روایت؟

24 جون , 2026
How to eliminate dehydration in the body in extreme heat
تازہ ترین

شدید گرمی میں جسم میں پانی کی کمی کیسے دور کی جائے؟

24 مئی , 2026
اگلی خبر
Bilawal Bhutto Zardari reaches Skardu

بلاول بھٹو زرداری اسکردو پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیں

سندھ میں نئے صوبے کے معاملے پر فل اسٹاپ لگ چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

سندھ میں نئے صوبے کے معاملے پر فل اسٹاپ لگ چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

27 اکتوبر , 2026
اسرائیل نے 2 برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور ایک اسکاٹش رکن اسمبلی کو گرفتاری کے بعد مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

اسرائیل نے 2 برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور ایک اسکاٹش رکن اسمبلی کو گرفتاری کے بعد مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

27 اکتوبر , 2026
نومبر کے وسط میں لانگ مارچ ،حافظ نعیم الرحمان کاوزیراعظم سے ملاقات کے بعد اعلان

نومبر کے وسط میں لانگ مارچ ،حافظ نعیم الرحمان کاوزیراعظم سے ملاقات کے بعد اعلان

27 اکتوبر , 2026
Tri-nation series Sri Lanka defeats Pakistan to secure a spot in the final

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

27 اکتوبر , 2026
200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی

200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی

27 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔